
میسی کو ٹیکس فراڈ مقدمے کا سامنا
آرجنٹائن اور بارسلونا کے سٹار فٹبالر لیونل میسی اور ان کے والد سپین کی عدالت میں ٹیکس دھوکا دہی کے مقدمے کا سامنا کریں گے۔
ہسپانوی عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران جج نےاستغاثہ کی جانب سے میسی پر فراڈ کے الزامات ختم کرنے کی درخواست رد کر دی۔
میسی اور ان کے والد جارج پر الزام ہے کہ انہوں نے ہسپانوی حکام کے ساتھ پانچ لاکھ ڈالرز کا دھوکا کیا۔
استغاثہ نے الزام لگایا کہ جارج نے 09-2007 کے دوران آف شور کمپنیوں کے ذریعے اپنے بیٹے کی آمدنی پر ٹیکس بچایا۔
دوسری جانب، میسی کے وکلا کا کہنا ہے کہ ان کے موکل نے ‘زندگی میں کبھی بھی معاہدے پڑھنے اور ان کا تجزیہ کرنے کیلئے ایک منٹ بھی صرف نہیں کیا’۔
بشکریہ بی بی سی
🎁 روزانہ مفت پوائنٹس اور انعامات!
خبریں پڑھیں، کوئز کھیلیں اور انعامات جیتیں۔ اپنے پوائنٹس حاصل کرنے کے لیے ہمارے ریوارڈ پورٹل پر جائیں۔
اپنا انعام حاصل کریں ➔
