متاثرین کی امدادمیں ذاتی، سیاسی پسند و ناپسند کسی صورت قبول نہیں؛ضلع کونسل کا ہنگامی اجلاس بلا کر مشاورت کی جائے /نگہت پروین

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) جمعیت علماء اسلام کے خاتون رکن ضلع کونسل نگہت پروین نے کہا ہے کہ حالیہ شدید زلزلے کی وجہ سے زبردست نقصانات ہوئے ہیں اور چترال کا ہر گھر متاثر ہے ۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ سیلاب زدگان کی بحالی نہیں ہوئی تھی کہ اب یہ دوہری مشکل آن پڑی ہے اور اسمیں مل جل کر کام کر نے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ماضی میں امدادی سرگرمیوں کے دوران ذاتی پسند و ناپسند اور سیاسی بنیادوں پر امداد کی تقسیم کے واقعات ہوتے رہے ہیں وہ عمل اگر اس بار بھی دہرایا گیا تو عوامی غیض وغضب سے نہ سیاسی لیڈر بچ سکیں گے اور نہ سرکاری افسران ، اسلئے ضروری ہے کہ متاثرین کو امداد کی فراہمی کسی قسم کے ذاتی و سیاسی پسند و ناپسند کی بنیاد پر نہ ہو بلکہ متاثریں کے حالت زار کو سامنے رکھتے ہوئے امدادی سامان فراہم کئے جائیں۔جے یو آئی کے خاتون ممبر ضلع کونسل نے مطالبہ کیا کہ موجودہ صورتحال میں فوری طور پر ضلع کونسل کا اجلاس بلاکر اس سلسلے میں مشاورت کی جائے اور امدادی و بحالی سرگرمیوں کے حوالے سے کونسل ممبران کو اعتماد میں لیا جائے ۔ اگر اس عظیم سانحے کے وقت بھی ضلع کونسل کا اجلاس نہیں بلایا جاتا تو اس سے کونسل کی افادیت بے معنی ہو کر وہ جاتی ہے اور اسطرح چند افراد کو من مانی کرنے کا موقع میسر آئیگا اور عوام کا اپنے ممبران سے اعتماد اٹھ جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کی امدا د میں کسی قسم کی کوتاہی ، سیاسی اور ذاتی پسند و ناپسند کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائیگا اور اسکے خلاف نہ صرف کونسل کے اندر آواز اٹھائینگے بلکہ عوام کے ساتھ ملکر ایسے عناصر کا محاسبہ کرئینگے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔