وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے سر کاری بھرتیوں پر پابندی اٹھا نے کا اعلان کر دیا ہے،عابد شیر علی

فیصل آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیرمملکت برائے پانی و بجلی چوہدری عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے ملک سے بے روز گا ری کے خاتمے کیلئے سر کاری بھرتیوں پر سے پابندی اٹھا نے کا اعلان کر دیا ہے اب انشاء اللہ بیروزگار وں کو نوکریاں دیں گے، بلدیاتی الیکشن کے تیسرے مرحلے میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پر عوام کو مبارک باد کرتے ہیں اور جولوگ کہہ رہے تھے کہ مسلم لیگ (ن) کا گراف نیچے آ رہا ہے ان انتخابات کا رزلٹ ان کے منہ پر طمانچہ ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی بھاری جیت سے ثابت ہو گیا ہے کہ عوام موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے متفق ہیں‘ وزیراعظم نواز شریف کی زیر قیادت مسلم لیگ (ن) جامع حکمت عملی کے ساتھ مسلسل آگے بڑھ رہی ہے۔ بجلی بحران میں نمایاں کمی اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات ثمر آور ثابت ہو رہے ہیں۔ فیصل آباد کا سٹی میئر وزیراعظم محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی مشاورت سے میئرگروپ سے ہی ہو گا۔ آن لائن کے مطابق ان خیا لات کا انہوں نے مسلم لیگ ن کے نو منتخب چیئرمین کے اعزاز میں دیئے گئے اعشائیہ کی تقریب سے کرتے ہوئے کیا۔۔چوہدری عابد شیرعلی نے کہا کہ عوام کو درپیش مسائل کا حل حکومت کا مشن ہے ۔ میاں برادران نے ہمیشہ عوامی فلاح و بہبود کو ترجیح دی ہے ۔ دھرنا پارٹی کا ایجنڈا ملک کو بند کرنا جبکہ نواز شریف کا مشن پاکستان کو آگے لے جانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بحرانوں میں پھنسے ہوئے ملک کو میاں برادران ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں ۔ پاکستان کے مسائل ماضی کے قصے بنتے جا رہے ہیں ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میزبان تقریب و سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی فیصل آباد محمد اکبر غوری نے کہا کہ ہم ہارے نہیں جیتے ہیں اس بات کا ثبوت آج کا یہ جم غفیر ہے انہوں نے معززین علاقہ سے کہا کہ آپ کو گبھرانے کی ضرورت نہیں‘ الیکشن میں ہم نے آپ سے جو بھی وعدے کئے تھے وہ پورے ہوں گے ‘ انہوں نے چوہدری عابد شیرعلی کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے یونین کونسل 110کیلئے ایک کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا۔ اکبر غوری نے کہا کہ آپ کے جو بھی مسائل ہیں مجھے بتائیں انشاء اللہ ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ تقریب سے مسلم لیگ ن کے رہنما میاں محمد سرور ‘ چیئرمین شعبان گل‘ وائس چیئرمین محمود اختر‘ چیئرمین مین میاں رشید‘ وائس چیئرمین محمد افتخارنے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔