ضلع کونسل چترال نے 19کروڑ روپے کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی منظوری دیدی

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) ضلع کونسل چترال نے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی منظوری دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل کے اجلاس منعقدہ 2/3دسمبر کے دوران ضلع ناظم حاجی مغفرت شاہ نے19کروڑ ستر لاکھ کے حجم کا سالانہ ترقیاتی پروگرام برائے سال 2015-16 پیش کیا جسے کونسل سے منظور کرایا گیا۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام پیش کرتے ہوئے ضلع ناظم نے اے ڈی پی میں تعلیم کے شعبے کے لئے 20فیصد، سڑکوں کے لئے 20فیصد، صحت کے لئے 10فیصد، پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے 10فیصد، زراعت کے لئے 5فیصد، خواتین کی ترقی کے لئے 5فیصد اور کھیل و نوجوانان کے شعبے کے لئے 5فیصد مختص کرنے کی تجویز دی۔ اسکے علاوہ اے ڈی پی میں ضلعی حکومت کے دوسرے اخراجات کے لئے 28فیصد رقم جسکی کل مالیت 49ملین ہے ، ایک پاؤر یونٹ کے لئے 1.5ملین روپے مختص کرنے کے علاوہ ضلع کونسل ہال ، ضلع کونسل کے بمبوریت میں ریسٹ ہاؤس اور گورنر ہاؤس کے ساتھ متصل ریسٹ ہاؤس کی مرمت اور مزید تعمیر کے لئے 2.5ملین روپے مختص کرنے کی تجویز تھی۔ بجٹ اینڈ فنانس کمیٹی کے اجلاس میں مجوزہ بجٹ پر غور کرنے کے بعد جو تجاویز سامنے لائے گئے اسکے مطابق سڑکوں کے شعبے کے لئے 20فیصد سے کم کرکے 15فیصد،پینے کے صاف پانی کے 10 فیصد کو بڑھا کر 12فیصد کیا گیا جبکہ ضلع کونسل اور ریسٹ ہاؤسوں کی تعمیر کیلئے رقم کو 2.5سے کم کرکے 1.5ملین کردیا گیا جبکہ ضلع کونسل کے ملازمین اور دیگر اخراجات کے لئے 20ملین کے گرانٹ کی منظوری دی گئی ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔