ڈسٹرکٹ یوتھ فورم (DYF) کے مجلس عامہ کا سالانہ اجلاس

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)ڈسٹرکت یوتھ فورم(DYF)کے مجلس عامہ کا سالانہ اجلاس ایلی AKRSPپراجیکٹ کے اشتراک سے چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ضلع بھر سے مردوخواتین یوتھ آرگنائزیشن کے نمائندگان نے شرکت کیں۔اجلاس کے صدر محفل معروف شاعر فضل الرحمن شاہد نے کہ جبکہ مہمان خصوصی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عبدالاکرم تھے۔اجلاس کا آغاز قاری ابو سعید صدر یوتھ ارگنائزیشن ژانگ بازار کی تلاوت سے ہوا۔ قاضی فیصل احمد سعید نے شرکاء اجلاس کا خیرمقدم کرتے ہوئے اجلاس میں ان کی شرکت پر حاضرین کا شکریہ ادا کیا،اور اجلاس کے مقاصد بیان کیئے۔یوتھ ڈولپمنٹ افیسر ایلی اے کے آر ایس پی چترال حسین احمد نے سماجی اور نوجوانوں کی ترقی میں نوجوانوں کی اہمیت اور کردار پر روشنی ڈالی اور ساتھ ساتھ DYFکو جمہوری انداز میں چلانے اور دیگر تنظیموں کو DYFکے اندر شامل کرنے پر زور دیا تاکہ DYfایک مضبوط اور نوجوانوں کے نمائندہ تنظیم کے طورپر ضلع بھر کے تمام نوجوانوں کے مسائل کے ھوالے سے خدمات فراہم کرنے میں بلاتفریق کام کرسکے۔نائب صدر DYFمحمد نیاب نے سالانہ رپورٹ اور DYFکے ابتک کے خدمات کے حوالے سے تفصیلی پریزنٹیشن دی۔مجلس عامہ میں تمام نمائندگان نے باری باری اپنی آراء پیش کیں اور نوجوانوں کے مسائل کی نشاندہی کئے اور اُن کے مسائل کے حل کے حوالے سے ورک پلان برائے سال2016 تشکیل دئیے۔صدر محفل فضل الرحمن شاہد نےDYFکو مضبوط بنانے کے لئے باہمی اتفاق واتحاد پر زور دیا اور ساتھ ساتھ بزرگوں کے تجربے سے استفادہ حاصل کرنے پر زور دیا تاکہ ایک مضبوط ،فعال اور خوشحال معاشرہ کے قیام کے لئے کام کیا جاسکے۔مہمان خصوصی اے اے سی چترال عبدالاکرم نیھ اختتامی تقریر میں DYFکوایک حقیقی نمائندہ تنظیم بنانے کے حوالے سے مفید مشورے دئیے اور DYFکے دفتر کے قیام اور منیجمنٹ کے تقرر کرنے کے لئے تعاون کا اعلان کیا،اُنہوں نے مستقبل میں ہرقسم کی تعاون کی یقین دہانی کی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔