تازہ ترین

وکلاء کے مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل تلاش کریں گے۔ امتیاز شاہد قریشی

پشاور(نمائندہ چترال ایکسپریس)خیبر پختونخوا کے وزیر قانون وپارلیمانی امور اور انسانی حقوق امتیاز شاہد قریشی ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت وکلاء کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائنگے۔11-1-2016 Minister Law Imtiyaz Shahid Qureshi talking to the delegation وہ ڈائریکٹوریٹ آف ہیومن رائٹس کے دفتر میں منعقدہ بریفنگ اور ڈسٹرکٹ بار اسوسی ایشن چترال کے وفد سے ملاقات کررہے تھے جنہوں سراج الدین ربانی اور ظاہر شاہ ایڈوکیٹ کی قیادت میں صوبائی وزیر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ہیومن رائٹس نورزمان خان بھی موجود تھے۔ وفد نے صوبائی وزیر کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر قانون نے وفد کو یقین دلایا کہ محکمہ قانون اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کوسمری بجھوائے گی۔ انہوں نے وفد کو بتایا کہ ڈسٹرکٹ باراورتحصیل بار کے مالی مسائل کے حل کے لئے وہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے سفارش کرینگے کہ صوبے کے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ باراورتحصیل بار کے مالی مسائل کے حل کے لئے آئندہ کے صوبائی بجٹ میں باقاعدہ رقم مختص کی جائے تاکہ سب بارز کو منصفانہ طورپرفنڈز کی فراہمی کویقینی بنایا جاسکے۔اس موقع پر ڈائریکٹر ہیومن رائٹس نورزمان خان نے صوبائی وزیر اور وفد کو ہیومن رائٹس کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔



اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
اظهر المزيد

مقالات ذات صلة

اترك تعليقاً

إغلاق