چترال،زیارت کے مقام پر گاڑی حادثہ ایک جان بحق گیارہ زخمی
چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس ) پشاور سے چترال آنے والی ہائی ایس گاڑی مشین چڑھائی میں برف میں پھسل کرکھائی میں جاگری ۔ جسکے نتیجے میں ایک نوجوان
جان بحق اور گیارہ افراد زخمی ہو گئے ۔ جان بحق ہونے والے نوجوان میڈیکل ریپ منوراحمد ولد محمد نذیر ساکن گولدور چترال جبکہ زخمیوں میں عبد اللہ ولد حبیب خان شیخاندہ بمبوریت ، محمد شفی ولد جہانگیر دروش ، محراب حسین ،وجاہت اللہ ولد سید اللہ ، رحیم اللہ ولد عبداللہ ساکن بروز ، شمیم دختر عربی پرئیت ،نور الہی ولد فضل الہی ایون ، زوجہ عمرا خان پرئیت ، محمد اکبر ولد اکبر ولی ، امیر اللہ ولد حاجی ،منہاج الدین ولد گُل اور سید ولد رحمت اللہ ڈرائیور شامل ہیں ۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں داخل کر دیا گیا ہے ۔ جہاں اُن کا علاج جاری ہے ۔ منور میڈیکل ریپ تھا ۔ جو اس حادثے میں جان بحق ہوا تھا ۔
