تازہ ترین

تاریخ میں پہلی مرتبہ لواری جیپ ریلی کا انعقاد

دروش(نمائندہ چترال ایکسپریس) تاریخ میں پہلی مرتبہ لواری ٹاپ کے برفانی سڑک پر لواری سنو جیپ ریلی کا انعقاد کیا جارہا ہے جوکہ 28فروری کو منعقد ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق پاک آرمی اور مقامی انتظامیہ کی طرف سے منعقد ہونے والے اس جیب ریلی کے لئے بھرپور تیاریاں کی گئیں ہیں جبکہ ریلی کے شرکاء دیر میں قیام کے بعد لواری کی طرف سفر کئے ہیں۔ ریلی میں چالیس سے پچاس فور بائی فور گاڑیاں حصہ لیں گی۔ ریلی کے شرکاء کو خوش آمدید کہنے اور انکا استقبال کرنے کیلئے دیر بازار کو خوبصورت جھنڈیوں اور بینروں سے سجایا گیا تھا۔ منتظمین کا خیال ہے کہ لواری جیپ ریلی سے اس علاقے میں سیاحت کو فروغ ملے گی۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

اترك تعليقاً

إغلاق