تازہ ترین

جمعیت سیلف اسسمنٹ ٹیسٹ ، تقسیم انعامات کی تقریب

چترا ل(نمائندہ چترال ایکسپریس) اسلامی جمعیت طلباء چترال کے زیر اہتمام میٹرک اور انٹر کی طلباو طالبات کی لئے سلف اسسمنٹ ٹیسٹ مورخہ گذشتہ روز قتیہ سکول دنین میں منعقد ہوا۔ اس ٹیسٹ میں ضلع بھر سے 200 طلباوطالبات نے شرکت کی۔ اس ٹیسٹ کی تقیم انعامات کی تقریب 26 فروری بروز جمعہ قتیبہ سکول دنین میں منعقد ہوئی۔ تقسیم انعامات کی تقریب میں اسلامی جمعیت طلباء کے صوبائی ناظم برادر شاہ زمان درانی، صدر بزم شاہین صوبہ خیبر پختونخوا شجاع الحق ، ناظم ملاکنڈ یونیورسٹی ضیاء اللہ ، امیر جماعت اسلامی ضلع چترال مولانا جمشید احمد ، امیر جماعت اسلامی تحصیل چترال عتیق الرحمان، پرنسپل گورنمٹ پوسٹ گریجوٹ کالج اف منیجمنٹ سائنس پرفیسر صاحب الدین، ریجنل منیجر آفاق ذوالفقار علی خان، سکول پرنسلز ، اساتذہ ، والدین اور طلباو طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ سٹیج سیکر ٹری کے فرائض فدا الرحمان نے انجام دیئے۔ اسلامی جمعیت طلباء کے شاہد انور انیس نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ محمد عالمگیر کوارڈنیٹر JSATنے ٹیسٹ کے اغراض و مقاصد بیان کئے۔ تقریب سے پرفیسر صاحب الدین، مولانا جمشید اور عتیق الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے جمعیت کی تعلیمی سرگرمیوں کو سراہا۔ جمعیت کے صوبائی ناظم برادر شاہ زمان درانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جمعیت طلباء میں لیڈر شپ کی صلاحیتیں پیدا کرنے کے لئے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کرتی ہے۔ انھوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ محنت اور دیانت داری سے کام کریں اور اپنے ملک کی بھر پور خد مت کریں۔
اسلامی جمعیت طلباء ضلع چترال کے ناظم برادر اشفاق احمد نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جمعیت اس قسم کی سرگرمیوں کا اہتمام کرتی رہے گی۔ مہمان خصوصی شاہ زمان درانی نے کامیاب ہونے والے طلبا و طالبات میں انعامات تقیسم کئے۔ میٹرک اور انٹر لیول کی پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن ہولڈرز میں بلترتیب لیپ ٹاپ، ڈیسک ٹاپ اور سمارٹ فونز جبکہ ٹاپ10 پوزیشن ہولڈرز میں شیلڈز تقسیم کئے گئے ۔ میٹرک لیول میں چترال پبلک سکول اینڈ کالج کے قاضی فصیح الدین نے پہلی پوزیشن حاصل کی، فرنٹئیر کور پبلک سکول چترال کے حنیف احمد شہزاد نے دوسری جبکہ قتیبہ سکول کی نور صباء نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ انٹر لیول میں چترال ماڈل کالج کے فاروق احمد خان نے پہلی، عارف اللہ ولد طاہر اللہ نے دوسری جبکہ دروش سائنس کالج کے محمد ایاز شاہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

اترك تعليقاً

إغلاق