دروش بار ایسو سی ایشن کی حلف برداری تقریب

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) ضلع چترال تحصیل دروش کی وکلاء برادی کا حلف بر داری ،ریسٹ ہاؤس دروش میں منعقد ہوا ۔جس کے مہمان خصوصی جماعت اسلامی کے رہنما و ضلع ناظم حاجی مغفر ت شاہ نے تھے۔دروش بار ایسو سی ایشن کے نئے کابینہ نے ؂ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سے حلف لے لیا ۔گذشتہ دنوں علاقہ قاضی دروش میں الیکشن کے ذریعے ووٹنگ کی گئیجس میں ایڈوکیٹ سید فرید حسین جان صدر،ایڈوکیٹ اسحاق الدین نائب صدر،ایڈوکیٹ اکرام حسین جنرل سیکرٹری،ایڈوکیٹ زمرد شاہ خرانچی اور ایڈوکیٹ تاج الدین لائبرین منتخب ہوئے،عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے دروش بار ایسو سی ایشن کے نو منتخب صدر ایڈوکیٹ سید فرید حسین جان نے خطاب کرتے ہوئے بار کونسل کے اصول و قوانین پر ہر صورت عمل کرنے اور بلا امتیاز خد مت کرنے کے عزم کا اظہار کیا او ر کہا کہ یہ میری زندگی کا مشن ہے۔ کہ وکلاء کے مسائل کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل بھی حل کرنے کی جدو جہد کی جائے۔ انہوں نے ضلعی حکومت سے گذارش کی کہ دروش بار کونسل کے ہال میں فرنیچر اور دیگر ضروریات کی کمی ہیں انہیں وکلا ء برادری کیلئے پورا کیا جائے۔ واضح رہے سید فرید حسین جان کا سیاسی تعلق جماعت اسلامی سے ہے اور گذشتہ حکومت میں سابق اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل بھی رہ چکے ہیں۔ اسٹیج سیکرٹری کے خدمات ایڈوکیٹ نوید الرحمن چغتائی نے سر انجام دئے۔پروگرام میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج احمد سلطان ترین، ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن کے صدر ایڈوکیٹ غلام حضرت انقلابی اور ایڈوکیٹ عبد الولی خان نے بھی اظہار خیال کیا۔ آخر میں ضلع ناظم حاجی مغفرت شاہ نے وکلاء برادری کے ہر مسائل کو فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔