تازہ ترین

مطالبات نہ مانے گئے تو11اپریل سے مکمل ہڑتال کی جائیگی۔ڈاکٹر برادری چترال

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس )جمعرات کے روز ڈاکٹر برادری کا ہنگامی اجلاس ہوا۔جسمیں انتظامیہ کی طرف سے ڈاکٹروں کے ساتھ کئیے گئے وعدے اور معاہدے کی خلاف ورزی پر تفصیلی بحث ہوئی اور متفقہ طورپر قرارداد منظورکی گئی جس کی رو سے اگر اُن کے مطالبات نہ مانے گئے تو پیر 11اپریل سے مکمل ہڑتال کی جائے گی اس کے نتیجے میں کسی بھی قسم کی ذمہ داری ضلعی انتظامیہ پر عائد ہوگی اور یہ ہڑتال مطالبات کے منظوری تک جاری رہے گی اور اس کا دائرہ وسیع تر ہوتا جائے گا۔قرارداد کے زریعے مطالبہ کیا گیا ہے کہ1۔ ڈی سی چترال اور اے سی چترال کو فوراً تبدیل کیا جائے ،2۔ڈاکٹر قاسم اور اُن کی اہلیہ کے خلاف درج ایف آئی ار واپس لی جائے،3۔وہ تمام کوارٹرجو سنگور کالونی میں ہے جو کہ ڈی سی چترال اور اے سی نے غیر متعلقہ افراد کو الاٹ کئے ہیں فوری طورپر خالی کرواکر ایم ۔ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال کو حوالہ کیے جائے۔4۔ڈی ایچ کیو ہسپتال کے عملے کو سرونٹ کالونی دنین میں کوٹے کے مطابق رہائش فراہم کی جائے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

اترك تعليقاً

إغلاق