چوہدری نثار کی پابندیاں قابل قبول نہیں, ایف 9 پارک میں ہر صورت جلسہ کریں گے: تحریک انصاف 

راولپنڈی(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ چوہدری نثار کی ایسی پابندیاں قابل قبول نہیں۔ جلسہ کرنا ہمارا جمہوری حق ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار پی ٹی آئی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جلسہ کرنا تو ہمارا جمہوری حق ہے۔ چوہدری نثار کی جلسے پر ایسی پابندیاں قابل قبول نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف جلسہ ضرور کرے گی پہلے ہی سرکاری ٹی وی پر ہمیں گفتگو کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے کہا وزیر داخلہ چوہدری نثار کی گفتگو غلط فہمی پر مبنی ہے۔ لگتا ہے کہ چوہدری نثار کو حقائق سے بہتر آگاہی حاصل نہیں ہے۔ نعیم الحق کا کہنا تھا کہ یوم تاسیس منانا پی ٹی آئی کا حق ہے۔ پی ٹی آئی اپنے حق کا استعمال کرتے ہوئے 24 اپریل کو ایف 9 پارک اسلام آباد شایان شان طریقے سے یوم تاسیس کا جشن ہر صورت منعقد کرے گی اور اس جشن سے عمران خان تاریخی خطاب کریں گے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔