پیپلز یوتھ ارگنائزیشن کا شمولیا تی اجلاس جغور میں منعقد ہوا

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)پیپلزیوتھ ارگنائزیشن ڈسٹرکٹ چترال کا ایک اہم شمولیاتی اجلاس سینئر وائس پریزیڈنٹ محمد شفیع کے رہائش گاہ میں منعقد ہوا جس میں ضلعی عہدہ داروں کے علاوہ نوجوانوں نے بھی شرکت کی ۔ ضلعی صدرپی وائی اوقاضی وقار اقبال ، جنرل سکرٹری وسیم سجاد آخون ،سینئر وائس پریذڈنٹ محمد شفیع ، فنانس سکرٹری امیر الدین ، عطاء حسین ، آیت اللہ ، محمد اسلم اور فضل الرحمن نے شرکت کی اجلا س کا با قاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا صدارتی خطبے میں ضلعی صدر نے نوجوانوں کے مسائل اور ان کے حل کے لئے مختلف تجاویز پیش کئے ۔ اجلاس میں سینئر وائس پریذڈنٹ محمد شفیع جنرل سکرٹری سجاد آخون ، آیت اللہ ، امیر الدین اور محمد اسلم نے خطاب کیا ۔
انھوں نے ڈسٹرکٹ ذمہ داروں سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد زلزلہ متاثرین کے فنڈز کو عوام کے سامنے پیش کی جائے ۔ صوبائی و وفاقی حکومت کے فنڈز جو چترال کے لئے منظور ہو ئے تھے وہ کہاں گئے نیز 300روپے لیکر اسٹمپ پیپر میں لکھ کر عوام کے ساتھ جو مذاق کیا گیا انکی فوری انکوائری کی جائے بصورت دیگرپی وائی اوبھر پور احتجاج کر یگی ۔ شمولیتی تقریب میں ضیاء اللہ عرفان ، شہاب قادر نے اپنے ساتھیوں اور عزیز و اقارب کے ہمراہ پی پی پی میں شمولیت اختیار کی ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔