تازہ ترین

عوامِ تورکھو ایم۔این۔اے چترال کی مسلسل جدو جہد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں

بونی(نمائندہ چترال ایکسپریس)عرصہِ دراز سے التواٗ کا شکار تورکھو روڈکی منظوری پر عوامِ تورکھو ایم۔این۔اے چترال شہزادہ افتخار الدین کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے ان کی بھر پور جد و جہد پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔۔ یاد رہے کہ تور کھور روڈ سابق ایم۔این۔اے شہزادہ محی الدین کی خصوصی کوشش کے نتیجے منظور ہو کرکام شروع ہوچکی تھی ۔لیکن علاقے کے چند نا عقبت اندیش لوگوں کی بے وقت اور غیر ضروری شکایتوں کی بنا طویل انکوائری کی وجہ سے عرصہ دراز سے التواء کا شکار رہا۔ انکوائری کے بعد انکوائری ہوتے رہے،مگر کوئی خاطر خواہ نتیجہ برامد ہونے کے بجائے کام مسلسل تاخیر کا شکار رہے۔لیکن جب سے شہزادہ افتخار الدین بحیثیت ایم۔این۔اے قومی اسمبلی پہنچ گئے۔ تو تورکھو روڈ پر دوبارہ کام شروع کرانے کے لیے مسلسل جدوجہد کرتے رہے ۔ اور ہمیشہ اپنی قومی اسمبلی کی سیٹ کو تورکھو روڈ کے ساتھ مشروط کیا۔اور حکومتی عدم توجہ پر اسمبلی سے مستعفی ہونے دھمکی دیتے رہے ۔اخلاص ہو تو کوئی بھی روکاوٹ منزل تک پہنچنے میں حائل نہیں ہو سکتی ۔انجامِ کار تورکھو روڈ منظور ہوکر ٹینڈر کی مراحل سے گزر رہا ہے ۔عوامِ تورکھو ایم۔این۔اے چترال کی مسلسل جدو جہد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، اس یقین کے ساتھ کہ ایم۔این۔اے صاحب روڈ کی تکمیل تک اپنی دلچسپی برقرار رکھ کر عوامِ تورکھو کے ساتھ اپنی محبت اور ہمدردی کا واضح ثبوت پیش کرینگے۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

اترك تعليقاً

إغلاق