چترال لوئر

پیر امیڈیکل ایسوسی ایشن ضلع چترال کے صدر سردار ولی خان کو عدم اعتماد کے ذریعے ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) پیر امیڈیکل ایسوسی ایشن ضلع چترال کے صدر سردار ولی خان کو عدم اعتماد کے ذریعے ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ جمعرات کے دن پیر امیڈیکل ایسوسی ایشن کے اجلاس جنرل سیکرٹری فضل محمد زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں صدر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ایک کے مقابلے میں نو ووٹوں سے پاس ہوئی جس کے بعد سینئر نائب صدر وقار احمد کو عبوری کو صدر مقرر کردیا گیا۔ سابق صدر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کی وجوہات میں ایسوسی ایشن کو متحد کرکے فعال بنانے میں ان کی ناکامی اور مسائل کی نشاندہی کے باوجود ان کو حل کرنے میں مسلسل ناکامی بتائے جاتے ہیں۔ اس موقع پر صوبائی تنظیم سے متفقہ طور پر سفارش کی گئی کہ چترال کے پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کی عبوری صدر کا نوٹیفیکشن جاری کیا جائے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى