گرم چشمہ روڈ بلچ کے مقام پرگاڑیوں کی تیزرفتاری کی وجہ سے کم سن بچوں کوسکول آنے جانے میں انتہائی خطرات کاسامنا

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)گرم چشمہ روڈ بلچ کے مقام پرگاڑیوں کی تیزرفتاری کی وجہ سے کم سن بچوں کوسکول آنے جانے میں انتہائی خطرات کاسامناہے۔والدین نے پرائیوٹ سکول مالکان سے مطالبہ کیا ہیں کہ ان سکولوں کے نرسری شاخ کو کسی محفوظ جگہ منتقل کریں ۔یا سکول کے سامنے اسپیڈ بریکر بنایا جائے تاکہ گاڑیوں کی تیز رفتاری کے باعث کوئی بڑا حادثہ پیش نہ آئے۔اُنہوں نے نتظامیہ سے بھی اپیل کرتے ہوئے بلچ میں ان سکولوں کے سامنے سڑکوں پراسپیڈ بریکربنانے کا مطالبہ کیاتاکہ والدین اطمینان سے اپنے بچوں کوسکول بھیج سکیں۔مذکورہ ایریے میں گورنمنٹ سکول ،دارالعلوم اورکئی پرائیوٹ سکول واقع ہیں جہاں پر تیزرفتاری کی وجہ سے کئی دفعہ اس علاقے میں واقعات رونما ہوئے ہیں اس لئے متعلقہ اداروں کو چاہیئے کہ اس ایرے میں ٹریفک پولیس کی تعیناتی کی جائے یا کم ازکم تین چار مقامات پراسپیڈبریکرلگاناچاہیے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔