بونی 14مہینے سے لاپتہ بہادر اللہ ساکن چرون کیس کا معمہ حل ۔قاتل ساتھی نکلا

بونی(نمائندہ چترال ایکسپریس)تھانہ بونی نے ڈی پی او چترال آصف اقبال کی خصوصی ہدایت پر 14مہینے سے لاپتہ بہادر اللہ ولد میر افسر خان ساکنہ چرون کیس کا معمہ حل کردیا۔اس ضمن میں ایس ایچ او بونی تھانہ بونی انسپکٹر عتیق الرحمن کی سربراہی میں تفتیشی ٹیم نے بہادر اللہ کے ساتھی مستنصر احمد ولد جمشید احمد ساکن کوراغ کو شامل تفتیش کر کے تحقیقات شروع کی۔دوران تفتیش ملزم مستنصر احمد ولد جمشید احمد نے بہادراللہ کو قتل کرکے اس کی نعش کا دریا بردکرنے کا انکشاف کیا۔جس پر تھانہ بونی نے ملزم کے خلاف زیر دفعہ 302/34Datted14\5\2016درج کرکے ملزم کو مقامی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جہاں پر بھی ملزم مستنصر احمد نے اپنے جرم کا اعتراف کرکے بہادر اللہ کی قتل کا اعتراف کرلیا جس پر عدالت نے ملزم کا بیان قلم بند کرکے جوڈیشل ریمانڈ پر ملز م کو جیل بھیج دیا۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔