تازہ ترین

ڈی ایچ او چترال ڈاکٹر اسرار اللہ کو غریب لوگوں کو بھرتی کرنے پر خراج تحسین

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال کے سیاسی ،سماجی اور معاشرتی حلقوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر اسرار اللہ کی طرف سے درجہ چہارم کی خالی آسامیاں میرٹ پر غریب لوگوں کو ملازمت دے کرپُرکرنے کا پرجوش خیر مقدم کیا ہے۔ اوربعض سیاسی لیڈروں کی طرف سے میرٹ پر ہونے والے بھرتیوں کی مخالفت کو عوام دشمنی قرار دیا ہے۔ایک اخباری بیان میں حاجی محمد جلیل،عبدالحمید اور قاضی نسیم نے بعض سیاسی لیڈروں،ایم پی اے سردار حسین اور دیگر حلقوں کی طرف سے ڈاکٹر اسرار اللہ کے خلاف چلائی جانے والی غیر اخلاقی مہم کی مذمت کی۔اُنہوں نے کہا کہ چترال میں پہلی دفعہ سیاسی اثرورسوخ،دھونس،دھاندلی اوررشوت کے بغیر شفاف انداز میں درجہ چہارم کی آسامیوں کو پُر کیا گیا ہے۔جس کے لئے چترال کے سیاسی اور سماجی حلقے ڈی۔ایچ ۔او ڈاکٹر اسرار اللہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے بھرتیوں کی مخالفت کرنے والوں سے مطالبہ کیا کہ غریبوں کے منہ سے نوالہ چھیننے کی جگہ اپنے فرائض پر توجہ دیں اور عوامی مسائل کو حل کریں۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

اترك تعليقاً

إغلاق