میجر جنرل آصف غفور کی طرف سے چترال کی عوام کے مسائل کوسول انتظامیہ کے ساتھ مل کر ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)جنرل آفیسر کمانڈنگ مالا کنڈ آرمی ڈویژن میجر جنرل آصف غفور نے چترال کی عوام کے مسائل کوسول انتظامیہ کے ساتھ مل کر ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات دی ہے۔ اس سلسلے میں جی او سی نے گذشتہ روز چترال کا دورہ کیا وہاں پر مختلف سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور مسائل کے فوری حل پر زور دیا ۔
جنرل آفیسر کمانڈنگ مالا کنڈ آرمی ڈویژن میجر جنرل آصف غفور نے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن ،لوکل گورنمنٹ کے نمائندگان اور چترال پریس کلب کے صحافیوں سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ایم پی اے سلیم خان، ایم پی اے سید سردار حسین ، ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ کے علاوہ فوجی اور سول احکام نے بھی شرکت کی۔جی او سی نے متعلقہ احکام کے نمائندگان سے ملاقات کے دوران چترال کی عوام کے درپیش مسائل پر بریفنگ لی اور ان کے مسائل کو فوری حل کیلئے ہدایات اوراحکامات جاری کیئے ۔
اسی سلسلے میں بمبورٹ روڈ، گرم چشمہ روڈ، کوراغ روڈ ، دوباژ پل، کرکال حفاظتی بند کی تعمیر و مرمت اور ان سڑکوں پر موجود پلوں کی مرمت کے متعلق کام شروع ہو چکا ہے۔اس کے علاوہ بمبورٹ کے لوگوں کیلئے آرمی ویلفئر شاپ اور پریس کلب چترال میں فلٹرشدہ پانی کے انتظام کے لیئے واٹرڈسپنسردیا گیا۔ مقامی لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے ٹیموں کی تشکیل بھی کی گئی۔ پاک فوج کے زیر انتظام مقامی لوگوں کے پیشہ ورانہ ہنر کی تربیت کیلئے کلاسز کے اجراء کے احکامات بھی دیئے۔آرمی ڈاکٹرز کے زیر نگرانی ڈی ایچ کیو ہسپتال کے عملے کی مو بائل ایکسرے یو نٹ مشین پر دو ہفتے کی ٹریننگ اور انجینئر کی مد د سے لواری ٹاپ کے روڈکو مرمت کرنے کے احکامات بھی دیئے اسکے ساتھ ساتھ دریائے چترال کو ایون اور بمبورٹ کے مقام پرنالوں کے کلیرنس کے احکامات بھی دیئے جس پر کام تیزی سے شروع ہے۔ ان تمام احکامات پر عمل درآمد کیلئے اور ان مسائل کے حل کیلئے روزانہ جائزہ لیا جائیگا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔