تازہ ترین

ہجرہ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام انتخابی اصلاحات پر ایک روزہ سیمینار

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)ہجرہ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام انتخابی صلاحات پر ایک روزہ سیمینار چترال پریس کلب میں منعقد ہوا۔مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں کے وقت اشتہاری مہم کے ذریعے عوام کو باخبر رکھے اور ساتھ ہی ووٹر لسٹوں کو عوام کے لئے اویزں کرے۔سیاسی پارٹیاں اپنا کردار ادا کرے۔جلد از جلد مردم شماری کی جائے۔چترال کو دوحلقوں پر تقسیم کیا جائے۔اُنہوں نے کہا کہ چترال میں پولینگ اسٹیشن کم ہونے اور دور ہونے کی وجہ سے پولینگ ٹرنگ اوٹ کم ہوتا ہے۔اسلئے پولینگ اسٹیشن کی تعداد بڑھائی جائے،الیکشن اسٹاف کی تربیت کی جائے،پولینگ بیگ اور بیلٹ پیپر کی مناسب دیکھ بھال کیلئے الیکشن کمیشن کے زیر نگرانی مستقل وئر ہاؤس کا بندوبست کیا جائے۔اس سے پہلے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ڈسٹرکٹ الیکشن انفارمز گروپ نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے پرزینٹیشن دی۔اور کہا کہ سروے کے مطابق چترال کی سیاسی پارٹی حلقہ بندیوں اور ووٹر لسٹوں کی تیاری کے مرحلے میں خاموش تماشائی بنتی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں سیاسی پارٹیوں کی اولین ذمہ داری بنتی ہے ۔اجلاس میں بڑی تعداد میں وکلاء،صحافی اور سول سوسائیٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

اترك تعليقاً

إغلاق