چترال کے منتخب نمائندہ گان کے نام کھلا خط

بخدمت جناب MNA صاحب چترال, جناب ڈسٹرکٹ ناظم چترال, ڈسٹرکٹ نائب ناظم چترال, MPA صاحبه وصاحبان چترال UC ناظمین ونائب ناظمین چترال,UC چیرمینز و کونسلرز و ممبران چترال ودیگر سیاسیو غیر سیاسی عمائدین چترال.
جناب عالئ

عاجزانه عرض ھے.چونکه آپ لوگوں کو ویسے بھی علم نهیں ھے که ضلع چترال گزشته ایک سال سے شدید مشکلات کیساتھ دوچار ھے.اور چترال کی کلی انفرسٹرکچر خاص کر پل مکمل طور پر تباه ھو چکی ھیں.اور عوام اپنی جانوں کا نذرانه دینے کے باوجود بھی حکومت وقت (آپ لوگ)ٹس سے مس نهیں ھو رھے.
جناب والا
تکالیف اٹھاتے اٹھاتے,لاشیں ڈھونتے ڈھونتے,دن رات روتے روتے, جنازے کنده دیتے دیتے, کفن پهناتے پهناتے,قبر کھودتے کھودتے,دکھ سهتے سهتے,دستان غم سناتے سناتے,انسو بھاتے بھاتے ,احتجاج کرتے کرتے, شور مچاتے مچاتے,انصاف کی بھیگ مانگتے مانگتے, حکام بالا کے دروازے کھٹکھٹاتے کھٹکھٹاتے ھم عوام تھک چکے ھیں.اور آپ لوگوں کو ذیاده تکلیف دینا نهیں چاھتے.
صرف اتنی سی گزارش ھے که خدانخواسته مزید جانی نقصان کی صورت میں لاشیں ڈھونڈھنے,جنازے اٹھانے,کفن پهنانے,قبر کھودنے, آپ جناب عالیه وعالیاں اکر مشکور و ممنون فرمائیں.

آپ چترالی امرأ و عمائدیں و قائدین کے مشکور رھیں گے..

ذیاده آداب.
فقط شفیقه نگھت چترال

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔