چترال میں پہلے بار کلاس فور کے خالی اسامیوں پر ٹاون چترال کے بے روزگار اور غریب نوجوانوں کو بھرتی کیا گیا۔میر عباد اللہ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) عوامی نیشنل پارٹی ضلع چترال کے جنرل سیکرٹری میر عباد اللہ نے اپنے ایک اخباری بیان کے ذریعے واضح کیا ہے کہ ڈی ایچ او چترال ڈاکٹر اسرار اللہ نے چترال میں کلاس فور ملازمین کی بھرتی میں غریب نوجوانوں کو بھرتی کرکے غریبوں کے دل جیت لیے جس کے لئے وہ خراج تحسین کے مستحق ہے۔اُنہوں نے کہا کہ چترال میں پہلے بار کلاس فور کے خالی اسامیوں پر ٹاون چترال کے بے روزگار اور غریب نوجوانوں کو بھرتی کیا۔اس سے قبل بھی محکمہ صحت میں کلاس فور کے آسامیوں پر تقرریاں کی گئی تھی لیکن چترال ٹاون کو مکمل طورپر نظرانداز کیا گیا تھاجس کی جتنی بھی مذمت کی جائی کم ہے۔اُنہوں نے چترال ٹاون کے بے روز گار نوجوانوں کی تعیناتی کو بہترین مثال قرار دیکر ڈی ایچ او چترال کو مبارکباد دی۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔