کارکن بصیرت اور حکمت سے کام کریں بصیرت اور حکمت کے بغیر انجام تک نہیں پہنچا جاسکتا ۔مولانا گل نصیب خان ورکر کنونشن سے خطاب

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)جمعیت علماء اسلام ضلع چترال کے زیر اہتمام ورکررکنونشن سے جمعیتہ خیبر پختونخواہ کے امیر مولانا گل نصیب خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارکن بصیرت اور حکمت سے کام کریں بصیرت اور حکمت کے بغیر انجام تک نہیں پہنچا جاسکتا انجام کی کامیابی اور ناکامی کو سمجھنا یہ بصیرت وحکمت ہے۔انہوں نے کہا جس سیاست میں دین کی طرف بلاوا نہ ہو وہ دینی سیاست نہیں۔انکا کا کہنا تھا اس وقت مغربی قوتیں مسلمانوں کے وسائل پر قبضہ کرنے کے لئے مختلف بہانوں سے حالات کو خراب کرکے جنگی حالات پیدا کرنا چاہتے ہیں مغربی قوتوں کا ایجنڈانہ القاعدہ ہے ،نہ طالبان اصل ایجنڈامسلمان ممالک کے اندر وسائل پر قبضہ جمانا ہے۔ مسلمان حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ دوست اور دشمن میں فرق کریں۔اُنہوں نے کہا کہ مغرب مادر پدرآزاد معاشرہ تشکیل دینا چاہتا ہے۔پاکستان میں مادر پدر آزاد معاشرہ تشکیل دینے کے کے ایجنڈے کو پائیہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے بعض سیاسی قوتیں ،این جی اوز مسلسل جدوجہد کررہے ہیں۔جمعیت کا ایک کارکن بھی زندہ ہو کہ تو انشاء اللہ اصل باطل اپنا ایجنڈے کو عملی جامہ پہنانے میں ناکام ہوگا۔اُنہوں نے کہا کہ صد سالہ تاسیس جمعیت کانفرنس 2017دراصل 2018کے الیکشن میں قومی اور صوبائی پارلیمنٹ پر قبضہ کرنے کی طرف پیش رفت ہے۔لہذا جے یوآئی کے کارکن منظم انداز سے اس کانفرنس کی کامیابی کے لئے محنت کریں۔کانفرنس سے صوبائی نائب امیر مولانا رفیع اللہ قاسمی،ضلعی امیر قاری عبدالرحمن قریشی ،ضلعی جنرل سیکرٹری وضلع نائب ناظم مولانا عبدالشکور،تحصیل ناظم مولانا محمد الیاس،تحصیل ناظم مستوج مولانا محمد یوسف اور مولانا محمد حنیف احمد نے خطاب کیا۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔