کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کوشٹ پل حادثے میں جان بحق ہونے والوں کی گھر تعزیت کے لئے گئے

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس نظام الدین شاہ نے کوشٹ حادثے میں جان بحق ہونے والے ٹھیکہ دار فدا حسین،ڈرائیور وورحکیم گاؤں زئیت اور بلبل خان ایوبی کوشٹ کے گھر تعزیت کے لئے گئے۔کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ نے کوشٹ پل کے حادثے میں شہید ہونے والے ٹھیکہ دار فدا حسین اور ڈرائیور وور حکیم گاؤں زئیت کے گھر لے لواحقین کے ساتھ تعزیت کی اور حادثے میں شہید ہونے والے مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی۔اور لواحقین کو نقد رقم دی۔بعد میں زئیت میں ریٹائرڈصوبیدار افسر خان کے بھائی کے وفات پر اُن کے گھر بھی گئے۔اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی اور لواحقین کے ساتھ گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا۔بعد میں کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کوشٹ موڑدہ میں سماجی کارکن بلبل خان ایوبی کے گھر گئے اور مرحوم کی وفات پر اہل خانہ اور گھروالوں کے ساتھ تعزیت کی اور گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا۔اور مرحوم کی بلند دراجات اور مغفرت کی دعا کی اور لواحقین کو نقد رقم دی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔