سینیٹر ثمینہ عابدکا پی پی ایچ آئی کے زیر اہتمام چلنے والی بیسک ہیلتھ یونٹ مروئے کا دورہ

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والی سینیٹر ثمینہ عابد نے پی پی ایچ آئی کے زیر اہتمام چلنے والی بیسک ہیلتھ یونٹ مروئے کا دورہ کیا اور ہسپتال میں صفائی کی اعلیٰ معیار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات کردی ہے جس سے عوام کی علاج معالجے کی بہتر سہولیات میسر آرہی ہیں۔ انہوں نے ہسپتال میں دی جانے والی سہولیات کاجائزہ لیتے ہوئے مزید بہتری کے لئے ہدایات جاری کردی اور کہاکہ دوردراز کے علاقوں میں قائم صحت مراکز کوذیادہ سے ذیادہ سہولیات میں کوئی کسر نہیں اٹھائی جائے گی۔ اس موقع پر پی پی ایچ آئی کے ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر کرنل (ریٹائرڈ ) فضل رحیم نے ثمینہ عابد کو بتایاکہ کئی سالوں سے بیسک ہیلتھ یونٹوں کے عمارات کی ضروری مرمت کے لئے بجٹ کا سلسلہ بند کردیا گیا ہے جس سے انفراسٹرکچر کو بحال رکھنے میں مشکل پیش آرہی ہے جس پر انہوں نے کہاکہ وہ پارٹی سینئر لیڈر جہانگیر ترین کو ان حالات کا مزید جائزہ لینے کے لئے چترال بھیج دیں گی ۔ اس موقع پر مقامی ویلج کونسل کے چیرمین عبدالرحمن لال نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر کے خلاف شکایت کرتے ہوئے کہاکہ اس نے غیر مقامی افراد کو ہسپتال میں کلاس فور کی اسامیوں پر بھرتی کردی ہے جس کی وجہ سے گزشتہ کئی سالوں سے ہسپتال میں کلاس فور موجود نہیں ہے۔ ثمینہ عابد نے چیئرمین ویلج کونسل کو ہدایت کردی کہ وہ اس شکایت کو تحریری طور پر ان کے پاس بھیج دے جس پر ڈی۔ ایچ۔او کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ اس موقع پر مانیٹرنگ افیسر سلطان محمد، سوشل آرگنائزر گوہر علی خان بھی موجود تھے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔