تازہ ترین

چترال میں بارش کے سبب مختلف نالوں میں درمیانے درجے کا سیلاب

چترال ( نمایندہ چترال ایکسپریس) چترال میں جمعرات کے روز لواری پاس پر بارش ہوئی ۔ جس کے نتیجے میں زیارت نالے میں درمیانے درجے کا سیلاب آیا ۔ تاہم کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا ۔ بارش کے باوجود لواری ٹاپ پر آمدورفت جاری رہی ۔ گذشتہ روز دروش کے مقام پر بھی دروش گول نالے میں بھی سیلاب آیا ۔ اور ساری رات دروش کی بڑی آبادی سیلاب سے جانیں بچا کر محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہو گئے ۔ اور رات بھر گھروں سے باہر رہے ۔ ادھر گذشتہ دو تین دنوں سے چترال میں گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے ۔ جس کے نتیجے میں گلیشرز کے پگھلاؤ کی وجہ سے دریائے چترال کا بہاؤ بھی بڑھ گیا ہے ۔ اور چترال کے کئی علاقے زیر آب آنے کے ساتھ ساتھ کٹاؤ کا شکار ہورہے ہیں ۔ ایون گاؤں میں گذشتہ سال بننے والے مصنوعی جھیل کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔ اور مکانات کے علاوہ مکئی اور دھان کی فصل والے زمینات جھیل میں ڈوب گئے ہیں ۔ جبکہ بالائی چترال کے مقام کارگین میں دریائے یارخون کے کٹاؤ کی وجہ سے چار گھر مکمل طور پر دریا برد ہو گئے ۔ اور کئی گھروں کو شدید خطرہ ہے ۔ اسی مقام پر یارخون روڈ بھی کٹاؤ کا شکار ہو رہا ہے ۔ جسکے کٹاؤ ہونے کی صورت میں بروغل کا پورا علاقہ آمدو رفت سے محروم رہ سکتا ہے ۔ مستوج تعلق رکھنے والے ممتاز سوشل ورکر سیف الرحمن عزیز نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا ۔ کہ کہ کارگین میں دینار خان اور دینار ولی کے گھر دریا برد ہو گئے ہیں ۔ اور وہ کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں ۔ جبکہ سید عابد شاہ ، میر جعفر بیگ ، حاجی حسین ،سلطان مراد اور حبیب حسین کے مکانات کو بھی نقسان پہنچا ہے ۔ انہوں ے کہا ۔ کہ دریا بالکل بپھر گیا ہے ۔ اور پورا علاقہ اس کی تباہی کی زد میں ہے ۔ اب یہ لوگ مہاجر بن گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ان لوگوں نے دریا سے بچاؤ کیلئے پہلے ہی حکومت سے اس مقام پر حفاظتی پشتے تعمیر کرنے کا بار بار مطابہ کیا ۔ لیکن اُن کی ایک نہ سنی گئی ۔ اب وہ مستقل بنیادوں پر ہجرت کرنے پر مجبور ہو گئے ۔ اور یہ موجودہ صوبائی حکومت کی کُھلی نا اہلی ہے ۔ جو دانستہ طور پر عوام کی مشکلات پر توجہ نہیں دیتی ۔ اور نتیجتا لوگ اپنے مکانات و زمینات و باغات سے مستقل طور پر محروم ہو جاتے ہیں ۔ ان کی بلین ٹریز کی تکمیل تک چترال میں سنگلاخ پہاڑوں کے سوا کچھ نہیں بچے گا ۔ تب حکومت یہ پودے کہاں لگائے گی ۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO