تازہ ترین

ڈسٹرکٹ انتظامیہ چترال نے پیشگی حفاظتی اقدامات کے طورپر ریڈزون تصور کیے جانے والے علاقوں امدادی سامان روانہ کردیے

بونی(نمائندہ چترال ایکسپریس) تحصیلدارمستوج ایلیاس احمد کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق پی ڈی ایم کی طرف سے آنے والے دنوں میں فلڈ الرٹ جاری کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ انتظامیہ چترال نے پیشگی حفاظتی اقدامات کے طورپر ریڈزون تصور کیے جانے والے علاقے جن میں بونی میں 102ٹینٹس،100فوڈ ائیٹم75کمبل,50چھٹایاں،مستوج میں 50ٹینٹس،25کمبل،25چھٹایاں،موڑکہو میں20ٹینٹس،40کمبل،40چھٹایاں،لون میں 20ٹینٹس،40کمبل،40چھٹایاں،تورکہو میں40ٹینٹس،40کمبل،80چھٹایاں،بروغل میں 50ٹینٹس،40کمبل،40چھٹایاں ہنگامی طورپر پہنچاے دیئے گئے ہیں۔جب کہ ریشن،گہکیراور یارخون کے لئے سامان روانہ کیے جارہے ہیں۔پریس ریلز کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ندی نالوں کے قریب رہنے والے لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایات جاری کردیے گئے ہے جب کہ ہنگامی صورت حال کی صورت میں ان افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لئے تحصیل انتظامیہ نے تمام انتظامات مکمل کرلی ہیں۔



اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
اظهر المزيد

مقالات ذات صلة

اترك تعليقاً

إغلاق