تازہ ترین

دروش میں پاکستان مسلم لیگ ن کے پارٹی دفتر کی افتتاحی تقریب

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل دروش کے زیر اہتمام دروش کے مقام پر پارٹی دفتر قائم کیا گیا۔اور پارٹی جھنڈا لہرا یا گیا۔افتتاحی تقریب میں بڑی تعداد میں پی ایم ایل این کے تحصیل عہدادران اور کارکنان نے شرکت کی۔پارٹی دفتر کا افتتاح سینئر مسلم لیگی کارکن امیر خان چارویلو نے پارٹی پرچم لہراتے ہوئے کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیر خان چارویلو ،راجہ خان،نوید الرحمن چغتائی ایڈوکیٹ ،عمران الملک،شفیق الملک اوراسفندیار خان وغیرہ نے کہا کہ تحصیل دروش کے مقام پرپارٹی دفتر کا قیام اس علاقے میں مسلم لیگ ن کی بڑتی ہوئی مقبولیت کا ثبوت ہے۔اُنہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد نوازشریف چترال کی تعمیر وترقی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہے اور ساتھ ہی پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر انجینئر امیر مقام کو چترال کے لئے فوکل پرسن مقرر کرکے میاں محمد نواز شریف چترال کی عوام کے مسائل کو خصوصی اہمیت دیتے ہے۔اُنہوں نے کہا کہ انجینئر امیر مقام ارسون جوکہ دشوار گذار علاقہ ہے کا حالیہ دورہ کرکے اور جان بحق افرادکے لواحقین کے لئے وزیراعظم نواز شریف کا خصوصی پیغام پہنچایا اور اُن کے غم میں شریک ہوئے۔جس سے مسلم لیگ ن کی عوامی مقبولت میں اور بھی اضافہ ہوگیا ہے۔اُنہوں نے کہا پارٹی دفتر قائم کیا گیا ہے اور بہت جلد ہی اس دفتر کا باقاعدہ افتتاح کے لئے وزیراعظم کے مشیرانجینئر امیر مقام اور ضلعی قیادت کو مدعو کیا جائیگا۔اور اس موقع پر مسلم لیگ ن ورکر کنونشن بھی منعقد کیا جائیگا۔آخر میں معروف عالم دین قاری جمال عبدالناصر نے ارسون کے شہدا اور وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی دارازی عمر اور جلد صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کرائی۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔