تازہ ترین

ایم پی اے بی بی فوزیہ کا نیشکو کادورہ،شوتخار واٹرسپلائی کا افتتاح

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) پارلیمانی سیکرٹری ایم پی اے بی بی فوزیہ نے گذشتہ دنوں نے نشکوہ کا دورہ کیا۔ جہاں پراُنہوں نےشوتخار واٹر سپلائی کا افتتاح کیا اس موقع اہلیان علاقہ کی کثیرتعداد موجود تھی۔عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل ناظم علاوہ الدین نے نشکوہ کا دورہ کرنے پر ایم پی اے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے علاقے کا دیرینہ مطالبہ نشکو واٹر سپلائی کا وعدہ پورا کیا۔جس سے پینے کا پانی کا مسئلہ حل ہوجائیگا۔ایم پی اے بی بی فوزیہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ نشکو کے دورے کا مقصد عوامی مسائل سے آگاہی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی عوامی خدمت پہ یقین رکھتی ہے اور آئیندہ بھی عوامی مفاد کے لئے بہترین اقدامات اُٹھائی گی۔ہائر سیکنڈری سکول نشکو کے بعد علاقے میں تعلیم تک رسائی آسان ہوگی۔آخر میں ایم پی اے صاحبہ نے علاقہ نشکو میں پل بنانے کا اعلان کیا۔شوتخار میں کثیر تعداد میں لوگوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی۔جنہیں ایم پی اے بی بی فوزیہ نے خوش آمدید اوراُن کا خیر مقد م کیا۔اجتماع سے ممبر ڈسٹرکٹ کونسل عبداللطیف اورویلج ناظم شوتخار منہاج الدین نے بھی خطاب کیا ۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

اترك تعليقاً

إغلاق