تریچ پائین کے تین گڑلز سکولوں کی حالت زار فوری ٹھیک کیا جائے۔قرارداد

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) ویلیج ناظم میر اشرف خان تریچ پائین کے زیر صدارت ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔جسمیں بڑی تعداد میں علاقے کے عمائدین نے شرکت کی۔اجلاس میں کہا گیا کہ جی جی پی ایس لولیمی میں ایک استانی عرصہ ایک سال سے غیر حاضر ہے جی جی پی ایس پختوری تریچ پائن میں استانی ڈھائی سال سے غیر حاضر ہے۔جبکہ جی جی پی ایس لونکوہ لشٹ میں ایک استانی دیڑھ سال سے غیر حاضر ہے۔ڈپٹی کمشنر چترال ،ڈی ای او فیمل چترال،ضلع ناظم چترال،تحصیل ناظم اپر چترال ،وزیر تعلیم کے پی کے وغیرہ کے نام قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ استانیوں کی ڈیوٹی انجام نہ دینے کی وجہ سے ان سکولوں میں زیر تعلیم بچیوں کی تعلیم بُری طرح متاثر ہورہی ہے۔قرارداد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس معاملے میں آئی ایس ایف چترال ان استانیوں کی بے جا حمایت کرتی ہے جوکہ قابل افسوس ہے۔قرارداد میں 15آگست تک کی ڈیڈلائن دیتے ہوئے کہا گیا ہے اگر اُن اُستانیوں کی تقرری نہ ہوئی تو16اگست کو علاقے کے لوگ بچیوں کو لیکر چترال چیوپُل میں دھرنا دینگے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔