ملاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ واپس لینے پر وزیراعظم کے مشیرانجینئر امیر مقام کے مشکور ہیں۔ پارٹی ترجمان نیاز اے نیازی ا یڈوکیٹ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس ) مسلم لیگ ن چترال کے ضلعی دفتر سے جاری اخباری بیان میں پارٹی ترجمان نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے مرکزی حکومت کی طرف سے ملاکنڈ ڈویژن سے کسٹم ایکٹ واپس لینے پر وزیراعظم میاں محمد نوازشریف ،وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار ،گورنر خیبر پختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا اوروزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کا شکریہ ادا کیا ہے۔مسلم لیگ ن چترال کے ضلعی قیادت اور کارکنان نے کسٹم ایکٹ کی واپسی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے کہا کسٹم ایکٹ پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کی مخلوط صوبائی حکومت کی درخواست پر آئین کی آرٹیکل 247کے تحت ملاکنڈ ڈویژن میں لاگو کیا گیا تھا۔اُنہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور جماعت اسلامی کے وزیرخزانہ مظفر سعید ایڈوکیٹ جن کا تعلق خود بھی ملاکنڈ ڈویژن سے ہے نے ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کو اندھیرے میں رکھکر مذکورہ ایکٹ کی نفاذ کی سمری مرکزی حکومت کو بھیجی تھی۔بعد میں جب ملاکنڈ ڈویژن کے عوام نے اس پر احتجاج کیا تو صوبائی حکومت نے مرکزی حکومت کو الزام دینا شروع کیا۔اُنہوں نے کہا وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے اس ایکٹ کے نفاذ کے پہلے ہی دن سے اس کی واپسی کی تحریک شروع کی اور اُن کی انتھک کوششوں کی نتیجے میں وزیراعظم پاکستان نے مذکورہ ایکٹ کو واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔انجینئر امیر مقام نے ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کی رہنمائی کا حق ادا کیا ہے جس کے لئے وہ مبارک باد کے مستحق ہے۔اور عوام کے دل جیت لیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ بعض لوگ اس پر سیاست چمکارہے تھے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔