تازہ ترین

جے یوآئی چترال کا کالاش برادری کے2افراد کے قتل اور مال مویشیوں کو سرحد پار لے جانے پر سخت غم وغصے کا اظہار

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)جمعیت علماء اسلام ضلع چترال کے امیر قاری عبدالرحمن قریشی اورجنرل سیکرٹری ضلع نائب ناظم مولانا عبدالشکور نے ایک اخباری بیان میں بمبوریت کے مقام پر سرحد پار سے دہشت گردوں کی طرف سے کالاش برادری کے2افراد کے قتل اور مال مویشیوں کو سرحد پار لے جانے پر سخت غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں جے یو آئی کالاش برادری کے ساتھ ہے۔انہوں نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف ، کور کمانڈر پشاور اور آئی جی کے پی کے سے اپیل کی ہے کہ کلاش برادری کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایاجائے ۔اُنہوں نے وزیراعظم میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک سے کالاش برادری کے ساتھ اس جانی ومالی نقصانات کے موقع پر بھرپور مالی تعاون کی اپیل کی ہے۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔