دروش سکول کیس پر چائلڈ پروٹیکشن یونٹ چترال کی کاروائیاں

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) 2اگست کی شام چائلڈ پروٹیکشن یونٹ سوشل ویلفیئرڈپارٹمنٹ کو دروش سے ایک کارپورل پانیشمنٹ کا کیس رپورٹ ہوا۔ جس پر فوراً چائلڈ پروٹیکشن افیسر عمران الدین نے ایس۔ایچ ۔او دروش پولیس سے رابطہ کرکے ملزم کے خلاف چائلڈ پروٹیکشن کمیشن ایکٹ2010کے دفعہ نمبر34,33اور37کے مطابق ایس ایچ او کے مداعیت میں درج کرایا۔ویڈیو کی منظر عام پر آنے کے بعد پورے علاقے میں افراتفری پھیل چکی ہے۔علاقہ کے لوگ شدید غم وغصے کا اظہار کررہے ہیں۔دوسری طرف چائلڈ پروٹیکشن ویلفیئر کمیشن خیبر پختونخواہ نے اس کیس میں گہری دلچسپی لیتے ہوئے سی پی او چترال کو مسلسل رہنمائی فراہم کررہی ہے اور ملزم کو قرار واقعی سزا مذکورہ دفعات کے تحت دینے کی تاکید کردی ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔