تازہ ترین

زرگراندہ چترال میں ایک پرائیویٹ سکول کا گیٹ اور دیوار گرنے کے سبب سکول کے پانچ طلباء زخمی ہوئے

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس) زرگراندہ چترال میں ایک پرائیویٹ سکول کا گیٹ اور دیوار گرنے کے سبب سکول کے پانچ طلباء زخمی ہوئے ۔ جن میں سے تین طلباء کو ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے ۔ جبکہ دو طالب علم عباس احمد ولد اشرف کلاس فرسٹ ساکن ٹھیگشین چترال اور حذیفہ محمود ولد شیر محمود ساکن Scholl acidentموڑدہ چترال ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ مذکورہ سکول کے طلبہ اُس وقت حادثے کا شکار ہوئے ۔ جب سکول چُھٹی ہونے کے بعد وہ گھروں کو جانے کیلئے سکول کے گیٹ کے قریب کھڑے تھے ۔ کہ اچانک سے گیٹ دیوار سمیت اُن پر آگرا ۔ جس سے پانچ بچے زخمی ہوئے ۔ اور اُنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دیا گیا ۔ عباس کا دائیں ٹانگ اورحذیفہ کی ران کی ہڈی ٹوٹ چکی ہے ۔ بچوں کے والدین نے میڈیا بات چیت کرتے ہوئے کہا ۔ کہ حادثے کے بعد ابھی تک سکول کا کوئی ذمہ دار ہسپتال میں بچوں کے پاس نہیں آیا ۔ اور نہ بچوں کی خیریت دریافت کی گئی ۔ جس سے سکول انتظامیہ کی بے حسی واضح ہوتی ہے ۔ نیز سکول کے گیٹ کا اس طرح گرنا سکول کی ناقص تعمیر کی نشاندہی کرتا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پرائیویٹ سکولوں کے نام سے چترال کے طول و عرض میں بے شمار ایسے سکول موجود ہیں ۔ جن کو انسانی جانوں کیلئے خطرہ قرار دیا جاسکتا ہے ۔ لیکن حصول تعلیم کو آسان بنانے کی آڑ میں قانونی تقاضے پورے کئے بغیر اور بغیر بلڈنگ کی ویریفیکیشن اور ماحول کے معائنے کے سکولوں کی رجسٹریشن کی جاتی ہیں ۔ جس سے آئے دن اس قسم کے حادثات رونما ہوتے ہیں ۔ جبکہ چترال ریڈ زون میں واقع ہونے کی وجہ سے یہاں سکولوں کی تعمیرات پر سب سے زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO