کلین اینڈ گرین چترال ، گورنمنٹ پرائمری سکول جغور چترال نے یو مِ آزادی کی خو شیوں کو دوبالا کرنے کے لئے صفائی مہم کا آغاز کیا

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) مطابق گورنمنٹ پرائمری سکول جغور میں اساتذہ اور سکول کے طلباء کی کثیر تعداد نے ’’کلین اینڈ گرین چترال ‘‘ کے حوالے سے عوام میں صفائی کا شعور بیدار کرنے کے لئے ایک پُر رونق اور پر ہجوم ریلی نکالی ، سکول کے بچوں کے ہاتھوں میں جھنڈیاں، پلے کارڈز ، بینرز اور ڈسٹ بین اُٹھا ئے گورنمنٹ پرائمری سکول جغور سے صفائی کا آغاز کیا اور NA45 روڈ دواشش سے ہوتا ہوا TMA افس جغور پہنچا۔ میونسپل کمیٹی کی کچرے لیجانے والی گاڑی جو کہ صبح 11:00 بجے TMA آفس کے سامنے میں بے یا رو مدد گار گھڑی تھی سکول کے بچوں نے دواشش بازار اور آس پاس کے سڑکوں سے جمع کئے ہو ئے کچرے TMA کی کچرے لیجانے والی گاڑی میں بھر دیئے۔ میونسپل کمیٹی کا صحن کچروں سے بھرا پڑا ہے موقع غنیمت جان کر سکول کے بچوں کے TMA کے صحن سے کچرے اُٹھا ئے۔ نظر بد سے بچنے کے لئے باقی ماندہ کچرےTMA آفس کے عقب میں جمع کرکے نظرِ آتش کیا گیا۔ دواشش باز ار میں دکانداروں اور دوسرے لوگوں نے سکول کے بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے نعرے لگا ئے اور صفائی مہم میں انکا بھر پور ساتھ دیا۔ دواشش بازار جو کہ TMA آفس سے چند گز کے فاصلے پر ہونے کے با وجود جگہ جگہ کچرے کا ڈھیر TMA چترال کی کا ر کر دگی پر ایک سوالیہ نشان ہے ۔ صفائی مہم ریلی پاکستان زندہ باد اور کلین اینڈ گرین چترال کے نعروں کی گونچ میں پرانے روڈ دواشش سے ہوتا ہوا گورنمنٹ پرائمری سکول جغور پہنچ کر اختتام پذیر ہوا ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔