ارسون مدرسے کے لئے فنڈ کی فراہمی پر ایم پی اے بی بی فوزیہ اور ایم پی اے سلیم خان کا شکریہ

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس ) مدرسہ مظاہرالحق اُرسون کے مہتمم مولانا رحمت نواز نے چترال کے صوبائی اسمبلی کے ارکان ایم پی اے و چیرمین ڈیڈک سلیم خان اور ایم پی اے بی بی فوزیہ کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ کہ انہوں نے امسال 2جولائی 2016کو قیامت خیز سیلاب میں شہید ہونے والے مدرسہ مظاہرالحق اُرسون کی تعمیر کیلئے مالی تعاون کا اعلان کیا ہے ۔ اپنے ایک بیان انہوں نے کہا ۔ کہ دونوں ممبران نے آنے والے ماہ ستمبر تک اعلان کردہ امدادی فنڈ کی فراہمی کی یقین دھانی کی ہے ۔ جس کیلئے ہم اُن کے ممنوں ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ یہ مدرسہ پہلے مخیرحضرات کے تعاون سے تعمیر ہو اتھا ۔ اور اس میں سینکڑوں طلبہ دینی تعلیم حاصل کرتے تھے ۔ لیکن سیلاب کے بعد طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ اُرسون میں سیلاب سے کئی قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں اور مدرسہ سمیت کئی گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے ۔ اب مقامی لوگ اپنے متاثرہ مکانات کی بحال میں لگے ہوئے ہیں ۔ اس لئے مختلف مقامات میں مخیر حضرات کے پاس مدرسے کی تعمیر کے حوالے سے جانا ممکن نہیں ہے ۔ اس لئے دونوں ایم پی ایزسے امداد کی اپیل کرنے پر انہوں نے ہماری بات مان لی ہے ۔ اور فنڈ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے ، مولانا رحمت نواز نے دونوں ایم پی ایز کیلئے درازی عمر اور کامیابی و کامرانی کی دُعا کی ہے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔