تازہ ترین

لینگ لینڈ سکول چترال سے نکالنے پر آیا زرین گل کا خودکشی کرنے کی دھمکی۔

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس) دی لینگ لینڈز سکول اینڈ کالج چترال کی آیا زرین گُل نے کہا ہے ۔ کہ سکول کی پرنسپل مس کیری نے انہیں بغیر کسی وجہ اور کسی غلطی کے بغیر سکول میں ملازمت سے نکال دیا ہے ۔ جس کی بنا پر وہ انتہائی طور پر ذہنی دباؤ کا شکار ہیں ،اگر اُن کے مسئلے پر سنجیدہ توجہ نہ دی گئی ۔ تو وہ خود کُشی کا راستہ اختیار کریں گی ۔ چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتی ہوئی انہوں نے کہا ۔ کہ انہوں نے 25 سال پہلے آیا کی پوسٹ پر لینگ لینڈ سکول میں اپنی ملازمت کا آغاز ماہانہ ایک ہزار روپے کی تنخواہ پر کیا تھا ۔ جسے مختلف مرحلوں میں بڑھاکر اب تنخواہ دس ہزار روپے ماہانہ مل رہا تھا ۔ اور میں نے ہمیشہ اپنی مجبوری کی وجہ سے اس تنخواہ کو غنیمت جان کر سکول کے کسی کام سے انکار نہیں کیا ، سکول میں صفائی سے لے کھانا پکانے اور ہر قسم کی ڈیوٹی سٹاف کے احکامات کے مطابق انجام دی ۔ اور کبھی بھی شکایت کا موقع نہیں دیا ۔ موجودہ پرنسپل مس کیری بھی میری بیوگی اور مجبوری پر رحم کرتی رہی ۔ حتیٰ کہ میری بچی کی اسی سکول میں تعلیمی اخراجات اپنی جیب سے برداشت کرتی تھی ۔ مگر نامعلوم وجوہات کی بنا پر انہوں نے دو ہفتے پہلے مجھے ملازمت سے نکال دیا ہے ۔ جس سے میں شدید ذہنی مریض بن چکی ہوں ۔ کیونکہ یہی ملازمت میری زندگی گزارنے کیلئے آمدنی کا کام کرتی تھی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ملازمت کے خاتمے کی خبر میرے لئے اتنی ناقابل برداشت تھی کہ صدمے سے وہ بیہوش ہوئی ۔ اور تین دن ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں داخل رہی ۔ اور اب بھی اُن کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے ۔ آیا زرین گُل نے کہا ۔ کہ انہوں نے مس کیری سے اپنی برخواستگی کی وجہ پوچھی ۔ اور اپنی نادانستہ اور ناکردہ غلطیوں کی معافی مانگی ۔ تو مس کیری نے کہا ۔ کہ وہ یہ اقدام بورڈ آف ڈائریکٹرزکی ہدایت پر کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کووہ بورڈ آف ڈائریکٹرزکے تمام ممبران سے درخواست کرتی ہیں ۔ کہ اُن کی مجبوری پر رحم کیا جائے ۔ اور دوبارہ انہیں ملازمت پر بحال کیا جائے۔ بصورت دیگر وہ سکول آکر خود کُشی کریں گی ۔ جس کی تمام تر ذمہ داری پرنسپل مس کیری اور سکول کے بورڈ ممبران پر ہوگی ۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO