ریشن گول میں کامیاب کاروائی پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ،ایس ڈی پی او بونی اور ایس ایچ او بونی کو خراج تحسین

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) یوتھ کونسلر ویلج ریشن نے گذشتہ روز پولیس کی طرف سے ریشن گول میں کاروائی کرکے دیسی شراب کی بڑی مقدار کی برآمدگی پر ڈی پی او چترال آصف اقبال مہمند،ایس ڈی پی اوبونی عتیق الرحمن اور ایس ایچ او بونی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی پی او چترال کے حکم سے مذکورہ پولیس اہلکاروں نے ریشن میں شراب فروش پر کامیاب چھاپہ مار کر بڑی مقدار میں دیسی شراب برآمد کیا جس پر علاقہ کے عوام اور نوجوان ڈی پی او،ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او بونی کے مشکور ہیں۔یوتھ کونسلر نے ڈی پی او آصف اقبال مہمند چترال سے مطالبہ کیا ہے کہ ویلیج کونسل ریشن میں منشیات فروشی بھی عروج پر ہے۔منشیات فروشی کی وجہ سے ویلیج کونسل ریشن کے نوجوانان تباہی کی طرف جارہے ہیں اگر ان منشیات فروشوں کے خلاف فوری کاروائی نہیں کی گئی تو ان کی وجہ سے معاشرہ تباہ ہوجائیگا۔اُنہوں نے کہا کہ ڈی پی او چترال ان منشیات فروشوں کے خلاف بھی سخت کاروائی کا حکم دے کر ویلیج کونسل ریشن کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کریں۔انہوں نے اُمید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او بونی ان منشیات فروشوں کے خلاف بھی کامیاب اپریشن کرینگے اور ذمہ دار پولیس افیسر ہونے کا ثبوت دیں گے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔