شہیدبینظیربھٹویونیورسٹی کی معائنہ ٹیم نے ضلع چترال کے اندر الحاق شدہ نِجی تعلیمی اداروں کا دورہ کیا۔

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) اعلیٰ تعلیمی کمیشن پاکستان(HEC) کی ہدایات کی روشنی میں شہید بے نظیربھٹویونیورسٹی شیرینگل دیر بالا کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خان بہادر کی تشکیل کردہ خصوصی معائنہ ٹیم نے یونیورسٹی کے ڈائیریکٹر کیو ۔ای۔ سی پروفیسرڈاکٹر محمدکمال خان کی قیادت میں چترال سے الحاق شدہ نِجی تعلیمی اداروں کاایک ہفتے پرمشتمل تفصیلی دورہ کیا۔دورے کے اختتام پرڈاکٹرکمال نے اخباری نمائندوں کو بتایاکہ ڈگری سطح کے کالجوں میں معیاری تعلیم کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامت کا تنقیدی جائزہ لیاگیا اور ناکافی اقدامات کرنے والے کالجوں کے الحاق کی توسیع کومطلوبہ ضروریات وسہولیات کی جلدازجلدفراہمی سے مشروط کیاگیا۔جبکہ کم ترین معیارپرپورا نہ اترنے والے کالجوں کی بندش کے لئے سفارشات مرتب کئے جارہے ہیں۔کمیٹی کے دوسرے ممبران میں کنٹرولر امتحانات پروفیسرڈاکٹر محمدعلی، کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر عبدالخالق جان اور ڈپٹی رجسٹرار ایکیڈمکس انورزادہ وغیرہ شامل تھے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔