پاؤر کمیٹی چترال کے ممبران کا گولین دو میگاواٹ بجلی گھر کا معائنہ،کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) پاؤر کمیٹی چترال کے بنیادی اراکین صدر خان حیات اللہ خان نائب تحصیل ناظم چترال،محمد کوثر ایڈوکیٹ نائب صدر پاؤر کمیٹی،چیئرمین ناصر احمد،شیر آغا منیجر اور بشیر حسین آزاد پریس سیکرٹری پاؤر کمیٹی چترال نے پاؤر کمیٹی چترال کے کوششوں سے ایس آر ایس پی کے زیر اہتمام ٹاون کے لئے برموغ گولین میں بننے والی دو میگاواٹ کے بجلی گھر کا معائنہ کیا اور کام کے رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔موقع پر ایس آر ایس پی کے انجینئر دلدار نے پاؤر کمیٹی کے اراکین کو بریفینگ دی اور کہا کہ عنقریب ٹاون چترال کے لئے بجلی کی فراہمی شروع ہوگی۔اُنہوں نے کہا کہ 3نومبر کو چائنیز کمپنی مشینوں کی تنصیب کا کام شروع کرینگے ۔پاؤر ہاؤس کا سول ورک بھی اختتام کے قریب ہے اور ٹرانسمیشن لائن پر بھی کام تیزی سے جاری ہے۔پاؤر کمیٹی کے ممبران نے موقع پر سی ای ایس آر ایس پی شہزادہ مسعود الملک اور ایس آر ایس پی کے اداراے کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اور کہا کہ انشاء اللہ چترال ٹاون کے لوگ دومیگاواٹ سستی بجلی سے مستفید ہونگے۔ذرائع کے مطابق شہزادہ مسعود الملک کا پیڈو کے اعلیٰ اہلکاروں سے میٹنگ ہوئی ہے جسمیں اُنہوں نے ٹرانسمیشن لائن اور کمیونٹی کو سستی بجلی کی فراہمی کے لئے بات کی ہے۔واضح رہے کہ پیڈو اور واپڈا صارفین سے مختلف نرخوں کے مطابق بجلی کی فی یونٹ18روپے تک وصول کرتی ہے۔جبکہ ایس آر ایس پی کمیونٹی سے فی یونٹ4روپے وصول کرتی ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔