انتظامیہ کی طرف سے تجاوزات ہٹانے میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔عیسی علی وی سی پرواک

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) ویلج کونسل پرواک کے کونسلر عیسی علی نے کہا ہے کہ ویلج کونسل کی طرف سے قرارداد کرنے کے باوجود انتظامیہ کی طرف سے تجاوزات ہٹانے میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے جس سے عوا م میں بے چینی پھیل رہی ہے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہاہے کہ پرواک میں متعدد مقامات پر سڑک اور سرکاری اراضی میں تجاوزات کی گئی ہے جس سے عوام کے لئے مشکلات درپیش ہورہے ہیں لیکن ابھی تک کسی نے اس کا نوٹس نہیں لیا۔ ان کاکہنا تھاکہ ویلج کونسل کسی علاقے کا منتخب افراد پرمشتمل اور گراس روٹ لیول کا ایک ذمہ دار ادارہ ہے جس کے قرار دادوں پر عملدرامد میں انتظامیہ کو پھرتی کا مظاہرہ کرنا چاہئے ۔ انہوں نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ویلج کونسل کے قرارداد پر عملدرامد کو یقینی بنائی جائے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔