چترال یوتھ فورم اسلام آبادنے نیا سال چترال سے تعلق رکھنے والے سینئر پروفیشنلرز کے ساتھ منایا

اسلام اباد(امیر نیاب) چترال یوتھ فورم اسلام آبادنے نیا سال چترال سے تعلق رکھنے والے سینئر پروفیشنلز کے ساتھ پنجاب کرکٹ گراونڈ میں جوش و خروش کے ساتھ منایا ۔اے کے ڈی این پاکستان کے چیف ایگزیگٹیو اختر اقبال نے بطور مہمان خصوصیImage may contain: 10 people, sky and outdoor شرکت کی۔جس سے چترال یوتھ فورم کے عہدیدران کی بھرپور حوصلہ افزائی ہوئی اور ساتھ ان کے اس بہتریں ا قدم کو بے حد سراہا۔ اس کے علاوہ چترال سے تعلق رکھنے والے سینئرز پروفیشنلزکی کثیر تعداد نے بھرپور انداز میں شرکت کرکے چترال فورم کے کاوشوں کوزبردست انداز میں سراہا Image may contain: 10 people, people smiling, people standing, sky, outdoor and natureجس سے چترال کے نوجوانان اور پیشہ اور افراد کا ایک دوسرے سے ملنے کا بہترین موقع ملا۔چترال یوتھ فورم اور چترالی پروفشنلز نے مستقبل میں بھی اسی طرح کے (interactive gathering) رکھنے پراتفاق کیا ۔ اور چترالی پروفشنلز کی جانب سے چترال یوتھ فورم کو ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی بھی کی ۔ جو مستقبل میں چترال کے یوتھ کے لیے مختلف پروگرامز کرانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ چترال یوتھ فورم کے صدر نے مہمانان کو خوش آمدید اور چیرمین نے پروفیشنلز کے بھرپور شرکت Image may contain: 10 people, people smiling, sky and outdoorاور حوصلہ افزائی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ چترال یوتھ فورم اور چترالی پروفشنلز نے پنجاب کرکٹ گراونڈ میں آپس میں دوستانہ کرکٹ میچ بھی کھیلا۔ آخر میں چترال یوتھ فورم اسلام آباد اور چترال کے تمام پروفیشنلز نے چترال اور گلگت بلتستان کے تمام عوام اورپورے پاکستان کے عوام کو نئے سال کے لیے نیک خواہشات کا پیغام بھی دیا۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔