تازہ ترین

برف باری کے پانچ دن بعد بھی چترال ٹاون کی بجلی بحال نہ ہوسکی،لوکل پاور ہاوس کی بجل بلچ اور سینگور میں بحال 

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) حالیہ شدید برف باری میں چترال کو نیشنل گرڈ اسٹیشن سے ملنے والی بجلی اور چترال کے لوکل بجلی گھر سے مہیا ہونے والی بجلی دونوں کی لائنوں میں خرابی اور پول گرنے کی وجہ سے بجلی 3 فروری رات 11بجے سے بند ہوگئی تھی جو کہ پانج دن گذرنے کے باوجودبحال نہ ہوسکا، گرے ہوئے پول اور بجلی کی مین ٹرانسمیشن کی لائنیں گرم چشمہ Image may contain: snow, tree, bridge, outdoor and natureروڈکے بیچوں بیچ لاوارث پڑے ہوئے ہیں، پانچ دن بجلی کی عدم دستیابی نے شہر میں شدید مسائل کو جنم دیا ہے، سڑکوں کی بندش کی وجہ سے جلانے کی لکڑی نایاب ہوگئی ہے اور بجلی کی عدم دستیابی سے لوگوں کے پاس گرم ہونے کے تمام ذرائع ختم ہوچکے ہیں، Image may contain: snow, outdoor and nature،بلچ اور سینگور کے علاقے میں صرف ایک پول گرچکا تھا جو کہ کب کا دوبارہ سے ایستادہ کیا گیا ہے تاہم جمعرات کی رات نو بجے بلچ اور سنگور ایریا میں لائن فالٹ کو دور کرکے بجلی بحال کردی گئی۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔