چترال کی ترقی وزیراعظم نواز شریف سے وابستہ ہے۔نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال کی ترقی وزیراعظم نواز شریف اور مسلم لیگ(ن) کی حکومت سے وابستہ ہے۔اگر کسی سازش کے تحت نواز شریف کو اقتدار سے ہٹایا گیا تو یہ چترالی عوام کی انتہائی بدقسمتی ہوگی۔یہ باتیں پاکستان مسلم لیگ(ن) چترال کے ضلعی ترجمان نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے ایک اخباری بیان میں کہی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ چترال میں اس وقت وفاقی حکومت کے کئی میگاپراجیکٹ تکمیل کے آخری مرحلے میں ہیں جبکہ کئی منصوبے عنقریب شروع ہونے والے ہیں۔لواری ٹنل تکمیل ہوچکا ہے۔گولین بجلی گھر سے چترال کو35میگاواٹ بجلی دینے کے قریب ہے۔ایل این جی پلانٹ اور شاہروں کے جال بچھائے جارہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ چترال اس مہینے متوقع ہے۔اپنے دورے میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کئی میگاپراجیکٹ کا افتتاح کے ساتھ کئی دوسرے پراجیکٹ کا سنگ بنیاد بھی رکھنگے۔اُنہوں نے کہا کہ سازشوں کے ذریعے پاکستان خصوصاًچترال کو ترقی کے عمل سے دور رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے۔نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے کہا کہ چترال کے آزاد شہریوں کو غلام کہنا کسی صورت درست نہیں۔چترالی عوام کو غلام کہنا طبقاتی سیاست کہلاتا ہے۔اگر چترالی عوام غلام ہوتی تو آج کے سیاسی نمائندے اور آفسران بڑے بڑے عہدوں پر نہیں ہوتے۔اُنہوں نے کہا کہ 2018میں مسلم لیگ (ن) وفاق کے ساتھ صوبوں میں بھی حکومت بنائے گی۔چترالی عوام کو چاہیئے کہ وہ اپنے بہتر مستقبل کے لئے مسلم لیگ(ن) کے نامزد اُمیدواروں کو ووٹ دے ،ٹکڑوں میں نہ بٹے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔