وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے لواری ٹنل کا افتتاح کردیا۔

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے لواری ٹنل کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر اپر دیر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ گذشتہ چار سالوں میں مجھے سب سے زیادہ خوشی آج کے دن ہوئی کہ آج میں اُس منصوبے کا افتتاح کررہاہو ں جو کہ گذشتہ42سالوں سے التوا کا شکار تھا۔وزیر اعظم نے کہا کہ آج کے بعد چترال کے عوام ٹنل سے سفر کرینگے جبکہ اس سے پہلے چترال کے عوام سال کے چھ مہینے ملک کے دوسروں حصوں سے کٹے رہتے تھے۔وزیر اعظم نے ایم این اے چترال شہزادہ افتخار الدین کی درخواست پر چترال کے مختلف علاقوں کیلئے گیس پلانٹ کی منظوری بھی دی۔اُنہوں نے چترال کے اندر خواتین کے الگ یونیورسٹی بنانے کا بھی اعلان کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ ٹنل پر 27ارب روپے سے زیادہ خرچہ آیا اور ٹنل کا98فیصدکام مکمل ہوچکاہے۔اُنہوں نے این ایچ اے کو چکدرہ سے چترال تک موٹر وے طرز پر سڑک بنانے کی بھی ہدایت کی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔