مہترچترال کے سابق سیکرٹری رشیداحمدکانومنتخب سیکرٹری ٹو ایچ ایچ نشان حیدراوردیگراسٹاف کومبارک باد مہترچترال اورشاہی خاندان کاتہہ دل سے شکریہ

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)مہترچترال کے سابق سیکرٹری ومنیجرپامیرریورسائیڈاِن ہوٹل چترال رشیداحمدنے ایک اخباری بیان دیتے ہوئے کہاہے کہ گذشتہ پندرہ سالوں سے مہترچترال ہزہائنس فاتح الملک علی ناصراوراُس کے والد سابق مہترچترال ہزہائنس محمدسیف الملک ناصرمرحوم اورشہزادہ اسدالرحمن مرحوم جوکہ سابق ولی چترال کامختارعام کیساتھ شاہی خاندان میں خدمات انجام دیتارہا، ستمبر2004کوپامیرریورسائیڈاِن ہوٹل چترال میں بحیثیت منیجرتقرری ہوئی اورصرف ہوٹل کاکام انجام دیتارہاجبکہ شہزادہ اسدالرحمن کے انتقال کے بعدمیرامہربان سابق مہتر چترال ہزہائنس محمدسیف الملک ناصرنے عدالتی امورلوئر کورٹ سے لے کرعدالت عظمیٰ تک سارے مقدمات کی پیروی مجھے سونپ دی ۔اس کے بعدسابق سیکرٹری ٹو ایچ ایچ محترم شاہ زمان الملک جوکہ سابق مہتر چترال کاسیکرٹری تھا، کی اپنے مرضی سے عہدے سے استعفیٰ دینے پرسابق مہترچترال ہزہائنس محمدسیف الملک ناصرنے مجھ جیسے ناچیزپراعتماد کرکے سیکرٹری کی عہدے پرفائزکردیا۔2011کواچانک سابق مہتر چترال کاانتقال ہوااورموجودہ مہترچترال ہزہائنس فاتح الملک علی ناصر نے اپنے والدکے پالیسی پرعمل کرتے ہوئے مجھے ان عہدوں پربحال رکھا۔انہوں نے کہاکہ میں تہہ دل سے مہترچترال کاشکرگزارہوں اور شاہی خاندان کے مستوج سے لیکرپٹئی (نگر)تک شہزادگان کامشکورہوں جنہوں نے مجھے مہترچترال کانمائندہ سمجھ کربہت عزت دی۔ اس کے علاوہ چترال کے تمام علماء کرام،سیاسی نمائندگان،ضلعی انتظامیہ،چترال پولیس ،وکلاء برادری،صاحب نادرایڈوکیٹ،برق احمدایڈوکیٹ اورمحمدحکیم خان ایڈوکیٹ کاشکرگزارہوں کہ انہوں نے ہرقدم بہ قدم میری رہنمائی کی۔ اس طرح تجاریونین ،پامیرریورسائیڈاِن ہوٹل اسٹاف اورنوغوراسٹاف کابھی مشکورہوں کہ انہوں نے ہمیشہ مجھے عزت کی نگاہ سے قدرکی۔ انہوں نے کہاکہ بحیثیت انسان مجھ سے اگرکوئی غلطی /کوتاہی ہوئی ہے خاص کرکے عدالتی امور سے متعلق اگرکسی سے بھی گستاخانہ الفاظ میں بات ہوئی ہواُن سب کے لئے آپ حضرات سے معذرت خوا ہ ہوں۔چونکہ میں یہ سارے کام مہتری نمائندے کی حیثیت سے انجام دیتاتھا۔پھربھی بحیثیت نمائندہ مہترچترال آپ سے معذرت خواہ ہوں اُنہوں نے نومنتخب سیکرٹری ٹو ایچ ایچ نشان حیدراوردیگراسٹاف کومبارک باد دیتے ہوئے مہترچترال اورشاہی خاندان کاتہہ دل سے شکریہ اداکیا ہے اور ان کے ساتھ کام کو اپنے عمر بھر کے لئے اعزاز قرار دیا ہے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔