اے این پی کے زیر اہتمام دروش کے عوامی مسائل کے بارے میں احتجاجی جلوس اور جلسہ منعقد

چترال(چترال ایکسپریس)عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال دروش میں لیڈی ڈاکٹر وں کی آسامیاں خالی رکھنے سمیت دیگر عوامی مسائل کے بارے اتوار کے روز دروش میں ایک احتجاجی جلوس اور جلسہ منعقد کیا گیا۔ جلوس لنگا سے شروع ہوکر دروش چوک میں جلسے کی شکل اختیار کیا جس سے اے این پی کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔جن میں صوبائی نائب صدر خدیجہ بی بی نے خصوصی طور پر شریک ہوئی۔ دوسرے مقررین میں ضلعی صدر الحاج عیدالحسین، غلام احد، سیدعابد جان،ایم آ ئی خان سرحدی، مسرت حسین جان،عباس حسین کے علاوہ صلاح الدین طوفان، ظاہر خان، امیر اور دوسرے شامل تھے۔مقررین نے دروش ہسپتال میں گزشتہ کئی سالوں سے لیڈی ڈاکٹر کی تعیناتی نہ کرنے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور ناکامی قراردیا۔ انہوں نے پیسکو کی طرف سے بجلی کے صارفین پر ڈھائے جانے والے مظالم کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ میٹر ریڈنگ کے بغیر ہوشربا بل بھیج کر غریب صارفین کا جینا دوبھر کیا جارہا ہے۔ انہوں نے چترال یونیورسٹی کو سید آباد میں تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا۔مقررین نے حکومت کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ مطالبات منظور نہ ہونے پر دھرنا دینے،بھوک ہڑتال اور احتجاج شروع کیا جائے گا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔