یوفون فور جی فٹ بال کپ خیبر پختونخواہ کا فائنل،چترال ڈی ایف اے کی مردان ڈی ایف اے کے خلاف شاندار کامیابی

پشاور(چترال ایکسپریس)یوفون 4Gفٹ بال کپ خیبر پختونخواہ کا فائنل میچ ہفتہ 11دسمبر کو شام چھ بجے طہماس خان اسٹیڈیم میں ڈی ایف اے مردان اور ڈی ایف اے چترال کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔چترال کی ٹیم کے کھلاڑی خلیق الزمان نے کپتان محمد رسول اور ضیاء السلام کے پاس پر میچ کے پہلے ہی منٹ میں شاندار گول کرکے اپنے ٹیم کو برتری دلادی۔چترال ٹیم نے آغاز ہی سے بال پر اپنی گرفت اور مخالف گول پوسٹ پر مسلسل حملوں کی مدد سے اپنی سبقت بنائے رکھی۔ مردان کی ٹیم کو میچ میں واپس آنے میں خاصا وقت لگا مگر انہیں کوئی کامیابی نہیں ملی۔ میچ کا باقی وقت چترال کو اپنی برتری کو قائم رکھنے جبکہ مردان کی جانب سے مخالف ٹیم کی برتری ختم کرنے کی کوششوں میں صرف ہوا۔ چترال نے ایک گول سے مقابلہ جیت کر ٹورنامنٹ کافائنل جیت لیا۔فائنل میچ میں کھلاڑیوں کے شاندار کھیل سے شائقین محظوظ ہوئیں۔میچ دیکھنے کے لئے بڑی تعداد میں تماشائی گروانڈ میں موجود تھے۔
چترال ڈی ایف اے اتوار 12دسمبر کو یوفون 4Gفٹ بال کپ بلوچستان کی فاتح ٹیم مسلم کلب چمن کے خلاف ایک سپر فائنل میچ کھیلے گی تاکہ اس سال کے یوفون 4Gفٹ بال کپ کے حتمی چمپئن کا فیصلہ کیا جاسکے۔ یہ تمام میچز فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلے جائیں گے اور پی ٹی وی اسپورٹس اور پرو پاکستانی کے علاوہ یوفون 4Gکے سوشل میڈیا چینلز سے براہ راست نشر کیے جائیں گے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔