کالاش تہذیب و ثقافت و تار یخ سے واقف اکرام حسین کو واپس کالاشہ دور میوزیم بمبوریت میں تعینات کیا جائے ۔

چترال (محکم الدین ) ملکی سطح پر سیاحت پر کام کرنے والے ٹور اپریٹرز ، ٹورگائیڈز ، این جی اوز کے نمائندے اور سیاحوں نے معروف سیاحتی وادی بمبوریت کے بین القوامی شہرت کی حامل کالاشہ دور میوزیم میں کالاش تاریخ اور تہذیب و ثقافت سے نابلد انچارج کی تعیناتی کو انتہائی افسوسناک قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ کالاش ویلی میں سیاحت کو نقصان پہنچانے اور اس کلچر کے بارے میں نامکمل معلومات سیاحوں کو فراہم کرنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر میوزیم میں ثقافتی ورثے اور نوادرات موجود ہوتے ہیں لیکن اصل کام میوزیم انچارج کا مہمان سیاحوں کے ساتھ مثبت رویہ ، تاریخ پر عبور اور اسے پیش کرنے کا انداز ہے جس پر سیاح اس ادارے کا گرویدہ بن جاتے ہیں ۔ اور اپنے ساتھ معلومات کا خزانہ لے کر جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔کہ کالاشہ دور میوزیم میں کالاش کمیونٹی سے تعلق رکھنے والےمیوزیم انچارج اکرام حسین اپنے مذہب ، تاریخ اور کمیونٹی کے رسوم و رواج کے حوالے سے وسیع معلومات رکھتے تھےاورہر وزیٹرز ان کے حسن سلوک اور فراہم کردہ تاریخی معلومات پر انتہائی مطمئن لوٹتے تھے ۔ لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر ان کی جگہ ایک ایسے انچارج کا تعینات کیا گیا ہے جو کہ اس شعبے سے قطعی طور پر نابلد ہے جس سے ٹور اپریٹرز ، گائیڈز اور سیاحت سے وابستہ دیگر افراد کیلئے بہت سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں ۔ ایک مقامی معروف این جی او کے ذمہ دار نے بھی میڈیا کو بتایا ۔ کہ اکرام حسین کے کالاشہ دور میوزیم سے جانے کے بعد اپنے ادارے کے ملکی اور غیر ملکی مہمانوں کو کالاشہ دور وزٹ کرانے میں اس لئے دلچسپی نہیں لیتے کہ اب میوزیم برتاو ٹھیک نہیں ہے جبکہ اکرام حسین مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ، اپنا تعارف کرنے کے بعد میوزیم میں موجود ثقافتی ورثوں ، کالاش تاریخ اور کلچر کے بارے میں جو معلومات فراہم کرتے تھے ۔ مہمان یہ دیکھ اور سن کر کالاش تاریخ میں گم ہو جاتے تھے اور اپنی وزٹ کا نچوڑ اس میوزیم سے حاصل کرکے جاتے تھے لیکن نہ جانے کس نے چترال اور کالاش وادیوں سے دشمنی کی اور اکرام حیسن کی پوسٹنگ چترال سے باہر کرکے سیاحت کو زبردست نقصان پہنچایا ہے ۔ انہوں نے ڈائریکٹر خیبر پختونخوا کلچر ٹورزم ، و آثار قدیمہ اور معاون خصوصی وزیر اعلی خیبر پختونخوا برائے اقلیتی امور وزیر زادہ سے مطالبہ کیا کہ سیاحت کے فروغ اورکالاش تہذیب و ثقافت و تار یخ کو صحیح معنوں میں سیاحوں تک پہنچانے کے لئے اکرام حسین کو واپس کالاشہ دور میوزیم بمبوریت میں تعینات کیا جائے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔