کاوشات اقبال

قوموں کی راہ منزل ہی تعلیم ہے۔۔۔کاوشات اقبال سے ایک ورق..محمد اقبال شاکر

تعلیم قوموں کی ترقی کی وہ منزل ہے جس پر چل کر دنیا کی ہر مارکیٹ میں ہر چیز بڑی آسانی سے خرید سکتے ہیں ۔تعلیم وہ زیور ہے جو انسان کا کردار سنوارتی ہے تعلیم وہ دولت لازوال ہے جو بانٹنے سے بڑھتی ہے اج کے پر آشوب دور میں تعلیم کی اہمیت اور ضرورت کا حامل ہے آج کا دور جدید اور کمپیوٹر کا دور ہے ایٹمی ترقی کا دور ہے سکولوں میں بنیادی عصری تعلیم،ٹیکنیکل تعلیم،انجینرنگ ،وکالت،ڈاکٹری اور مختلف جدید علوم حاصل کرنا آج کے دور کا لازمی حصہ ہے اور تقاضہ ہے جدید علوم کے ساتھ دینی تعلیم اپنی جگہ بنیادی اہمیت رکھتا ہے اس کے ساتھ انسان کو انسانیت کے ساتھ درست روش کیلے بھی اخلاقی تعلیم کی اپنی الگ اہمیت ہے جسکی وجہ سے زندگی میں خدا پرستی ،عبادت، محبت ،خلوص،ایثار ،خدمت خلق ،وفاداری اور خدمت کے جذبات سے پُر معاشرہ تشکیل پاتا ہے تعلیم کا اصل مقصد اسان کی ذہنی،جسمانی اور روحانی نشونما کرنا ہے
تعلیم کے حصول کیلے استاد کا کردار بنیادی رہا ہے استاد وہ معمار قوم ہے جو طالب علموں کے سوٸے صلاحیتوں کو بیدار رکھتا ہے ان کو شعور ،ادراک ،علم
وآگہی جدید چلنجوں اور تقاضوں کے عین مطابق بناتا ہے ۔تو ضروری ہے مطلوبہ استاد کا انتخاب بھی مذکورہ چیلنجوں کے مطابق ہو تو قوم صحیح ڈگر پر چل سکتی ہے۔
اگر آج کےحالات کی تناظر میں دیکھا جاۓ تو محسوس ہوگا کہ علم کے حصول کا مقصد تعمیر انسانی تھا آج نمبرات اور مارک شیڈ پر ہے آج کی تعلیم صرف اس لے حاصل کی جاتی ہے کہ آچھی نوکری مل جاۓ یہ بات کتنی سچ ہے اس کا اندازہ اج کل کی تعلیمی ماحول سے لگایا جاسکتا ہے بیرونی اقوام تعلیم کے اہمیت کو سمجھتے ہیں اس طرح مسلمان بھی کھبی جدید تعلیم سے دور نہیں رہے بلکہ جدید تعلیم کے جتنے بھی علوم ہیں وہ مسلم اقوام کی ہی ایجاد ہیں اسلامی تاریخ گواہ ہے کہ مسلمانوں نے تعلیم و تربیت میں معراج پاکر دین ودنیا میں سربلندی اور مقام حاصل کی جب بھی مسلمان تعلیم وتربیت سے دور ہوۓ تو غلام بناۓ گٸے یا پھر جب بھی خود کو تعلیم سے محروم کیا تو بحیثیت قوم اپنی شناخت کھو بیٹھے آج ملک میں اپنے مفادات کی وجہ سے اپنے اثر روخ والے علاقوں میں بچوں کی تعلیم میں روکاوٹ بنے ہوۓ ہیں جن کی وجہ سے اکثر بچے تعلیم حاصل کرنے سے محروم رہ جاتے ہیں اور کچھ نوجوان طبقہ تعلیمی دوڑ میں کوسوں دور ہیں۔
مغرب کی ترقی کا راز صرف تعلیم کو ہی اہمیت دینا اور اس کی حصول کیلے جدید طریقوں کا انتخاب کرنا ہے مغرب کی ترقی اور مشرق کا زوال اس کا منہ بولتا ثبوث ہے دنیا کے وہ ممالک جن کی معیشت تباہ ہو چکی ہے جو دنیا کی بڑی بڑی طاقتوں پر انحصار کرتے ہیں ان کا دیگر شعبوں کیلے بجٹ تو آربوں کا ہے مگر تعلیمی شعبے کے لیے بجٹ نہ ہونے کے برابر ہے ۔
جیفر سن thomas Jefferson امریکہ کاتیسرا صدر تھا وہ 1801سے1808تک امریکہ کا صدر رہا مورخین اس کے بارے میں لکھتے ہیں کہ وہ ایک ایسے عیر معمولی قسم کا صاحب علم تھا اس نے اپنی طویل عمر فلسفہ اور سیاست سے لیکر مذہب تک تمام علوم کا گہرا مطالعہ کیا اخری عمر میں اس نے یہ کوشش کی وہ انجیل کا تجزیہ کرے اور یہ معلوم کرے کہ حضرت مسیح نے واقعتا کیا کہا تھا اور بیان کرنے والوں نے اس کے بارے کیا بیان کیا ۔جیفر سن نے آخری میں یہ وصیت کی تھی کہ اس کے مرنے کے بعد اس کی اس کی قبر پر یہ کتبہ لگایا جاے اس پر یہ نہ لکھا ہو کہ وہ امریکہ کا صدر تھا بلکہ یہ لکھا جاۓ کہ وہ ورجینیا یونیورسٹی کا بانی تھا چنانچہ اس کی وصیت کے مطابق اس کے قبر کے کتبے پر یہ الفاظ درج ہیںHere was Buried Thomas Jefferson…father of the university of Vergina.
حقیقت یہ ہے کہ جو لوگ علم کی قدر جانیں ان کو امریکہ کی صدارت بھی ہیج معلوم ہوگی
عالم دنیا میں سب سے زیادہ قیمت علم کی ہے سو میں اگر ایک محنت کی ہو تو سو میں ننانوے علم کی قیمت قرار پاۓ گی۔
جو لوگ تعلیم حاصل کرتے ہیں وہ دینی ہو یا دنیاوی اس سے انسان کا معاشرہ کے اندر وہ مقام ہوتا ہے جو اپنی علم کی نسبت سے حاصل کرتا ہے ہمیں چاہیے کہ ہم تعلیم حقیقی معنوں میں حاصل کریں نمبروں کا چند گچھا لہرانے سے تعلیمی مقاصد حاصل نہیں ہوتے بلکہ تعلیم حاصل کرنے کے بعد جو ملک کو درپیش مسائل ہیں ان کا حل تلاش کریں اور ملک کو کرپشین ، انصاف ،بےروزگاری ،غربت،عدم ساسی استحکام ،اور دہشت گردی جیسے مسائل سے بچاٸیں۔اگر ایسا نہیں ہے تو ہم نے تعلیمی تقاضوں کو پورا نہیں کی ایسی تعلیم اس کرنسی کی مثال ہے جس کی مارکیٹ میں کوٸی قیمت ہی نہیں۔۔۔۔

حکومت کی بھی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ تعلیم جیسے حساس معاملے کیلے خطیر رقم خرچ کرے بہتر سے بہتر اقدامات کرے ملکی چیلنجوں اور وقتی تقاضوں کے مطابق نصاب سازی کرے تو بہت جلد ہم ان ممالک کی صف جگہ بنا سکتے ہیں کی نقطہ عروج ہی تعلیم ہے۔۔۔q

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO